لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے پر مسرت کا اظہار کرتے کہا حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کا اتحاد عالم اسلام کی قوت اور یکجہتی کا مظہر ہے۔ یہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کیتعلقات کومزیدمضبوط کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قازقستان میں آٹھویںسالانہ ورلڈ لیڈرکانگریس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر جامعہ نعیمیہ میں علماء سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں کیساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے مگر جو ہماری سلامتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا وہ آپریشن بنیان المرصوص کو یاد رکھے۔ علامہ راغب حسین نعیمی نے حکومت پاکستان اور سعودی قیادت کومعاہدہ پر مبارکباددی اورامید ظاہر کی کہ یہ تعاون مزید شعبوں میں وسعت اختیار کرے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاک سعودی دفاعی معاہدہ خوش آئند، پاکستان باقاعدہ طور پر حرمین شریفین کا محافظ بن گیا، علامہ ریاض نجفی

جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف پاکستان اور اسرائیل کیخلاف ایران کی شاندار مزاحمتی فتح مسلمانوں کی عظمت کی علامت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اندرونی اخراجات کم کرنے کی طرف بھی توجہ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظرماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بھارت کیخلاف مملکت خداداد پاکستان کو زبردست فتح عطا فرمائی اور اسی طرح ایران کی اسرائیل کیخلاف شاندار مزاحمتی فتح مسلمانوں کی عظمت کی علامت ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے۔ پاکستان کی افواج، عوام اور حکومت کیلئے بہت اعزاز کی بات ہے، ہم باقاعدہ طور پر حرمین شریفین کے محافظ بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ صدی مسلمانوں کی صدی ہے، پاکستان کی عزت و وقار میں شاندار اضافہ ہوا ہے، بس ابھی پاکستان کو اپنے اندرونی معاملات کی طرف دھیان دینا ہوگا، ہر بندے کا حق ہے کہ تعلیم اور دو وقت کی روٹی اسے ملے۔

حافظ ریاض نجفی کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی سٹاف کے بارے میں ان کے خیالات اچھے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گزارش ہے کہ وہ اندرونی اخراجات کم کرنے اور غریب عوام کی معاشی مشکلات کی طرف بھی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جتنے بھی انبیاء کرام بھیجے وہ اپنے اپنے محدود علاقے اور زمانے تک تھے، واحد ہمارے پیغمبر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، جو پوری دنیا کیلئے نبی بنا کر بھیجے گئے ہیں۔ بعثت سے لیکر قیامت تک آنے والے سب انسانوں کے وہ نبی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ میں نے آپ(ص) کو عالمین کیلیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ فتح مکہ کے موقع پر آپ نے دشمنوں کو بھی معاف کیا، سیرت پیغمبر یہی ہے کہ دشمن سے بھی رواداری سے پیش آیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ محبان اہلبیت پر لازمی ہے کہ وہ اپنا اخلاق بہتر کریں، گالیاں اور لعنتیں چھوڑ کر توجہ اس پر دیں کہ لوگ سمجھیں کہ آپ واقعی اہلبیتؑ کے ماننے والے ہیں۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ رسول خدا کے دشمن بھی ان کی تعریف کرتے اور آپ کو تاریخ ساز شخصیت کے طور پر مانتے ہیں۔ 700 سال تک مسلمانوں نے تعلیمات پیغمبر پر عمل کیا تو دنیا بھر میں حکمرانی کی، اس کے بعد آہستہ آہستہ زوال پذیر ہونے لگے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سعودیہ معاہدہ پوری دنیا میں امن کا ضامن بنے گا: طاہر اشرفی
  • پاک سعودیہ دفاعی اتحاد کے بعد بھارت کیلئے پاکستان پر فوجی مہم جوئی کرنا انتہائی دشوار ہو گیا، مسعود خان
  • سعودیہ پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے؛ رانا تنویر حسین
  • 12 روزہ جنگ عظیم ایرانی قوم کی طاقت اور یکجہتی کا مظہر تھی، عزیز ناصر زادہ
  • 12 روزہ جنگ عظیم ایرانی قوم کی طاقت اور یکجہتی کا مظہر تھی،
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ ؛ مسلم لیگ (ق) کا کل ’’ یوم تشکر‘‘ منانے کا اعلان
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ عالم اسلام کی بیداری کا ثبوت:اختراقبال ڈار
  • اسلامی دفاعی و سیاسی اتحاد کی تشکیل پر غور ضروری ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ خوش آئند، پاکستان باقاعدہ طور پر حرمین شریفین کا محافظ بن گیا، علامہ ریاض نجفی