Islam Times:
2025-09-21@22:50:52 GMT

دفاعی معاہدہ، پاکستان اور ہندوستان کے تناظر میں

اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT

دفاعی معاہدہ، پاکستان اور ہندوستان کے تناظر میں

اسلام ٹائمز: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیساتھ تعلقات میں سرد مہری آئی اور ہندوستان کے ساتھ سعودی تعلقات میں اضافہ ہوا، خاص طور پر توانائی کے شعبے میں، اور سعودی عرب ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا تیل فراہم کرنے والا ملک بن گیا۔ لیکن روس کی جانب سے یوکرین کیخلاف جنگ شروع کیے جانے اور روس پر امریکہ اور یورپ کی پابندیوں کی وجہ سے ہندوستان کو سستے روسی تیل کی برآمدات میں اضافے سے بھارت کے لئے تیل کی خریداری کے لئے سعودی عرب کا کردار کمزور پڑ گیا۔ ان ڈیپتھ پوڈ کاسٹ: 

مغربی ایشیا کے اہم ترین رجحانات، پیش رفتوں اور شخصیات کا جائزہ لینے والے "ان ڈیپتھ" پوڈ کاسٹ کی حالیہ قسط میں منصور باراتی نے میزبانی کی، پروگرام میں مہمان ماہر حمید کاظمی نے نئے سعودی پاکستانی معاہدے کے بارے میں "ان ڈیپتھ" سوالات کے جوابات دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کی تاریخ 1960 اور 1970 کی دہائیوں میں پیوست ہے۔ ان تعلقات میں اہم موڑ افغانستان پر سوویت یونین کے قبضے کے دوران آیا۔

80 کی دہائی میں دونوں ممالک نے امریکہ کی حمایت سے سوویت افواج کیخلاف جنگ میں حصہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی شراکت داری مزید مستحکم ہوئی۔ ایک اہم اور تاریخی پہلو پاکستان کا پہلی اٹیمی طاقت ہونا ہے۔ پاکستان کے جوہری پروگرام کی مالی معاونت میں سعودی عرب کے کردار اور ریاض کے لیے ایٹمی چھتری فراہم کرنے کے امکان کے بارے میں ماضی میں بھی افواہیں آتی رہی ہیں، حالانکہ سرکاری طور پر اس کی کبھی تصدیق نہیں کی گئی۔

پاکستان کی خارجہ پالیسی روایتی طور پر اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون پر مبنی رہی ہے اور اس حکمت عملی میں سعودی عرب کو خاص مقام حاصل رہا ہے۔ لیکن یمن کیخلاف سعودی جارحیت اور جنگ دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک منفی نقطہ تھا۔ پاکستانی پارلیمنٹ نے اپنے فوجیوں کی تعیناتی کی مخالفت کی اور اسلام آباد نے تنازع میں جانے سے گریز کیا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں سعودی مالی امداد میں کمی اور پاکستانی شہریوں کے لیے کام پر پابندیاں لگ گئیں۔

اس دوران سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیساتھ تعلقات میں سرد مہری آئی اور ہندوستان کے ساتھ سعودی تعلقات میں اضافہ ہوا، خاص طور پر توانائی کے شعبے میں، اور سعودی عرب ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا تیل فراہم کرنے والا ملک بن گیا۔ لیکن روس کی جانب سے یوکرین کیخلاف جنگ شروع کیے جانے اور روس پر امریکہ اور یورپ کی پابندیوں کی وجہ سے ہندوستان کو سستے روسی تیل کی برآمدات میں اضافے سے بھارت کے لئے تیل کی خریداری کے لئے سعودی عرب کا کردار کمزور پڑ گیا۔

اس پیش رفت سے سیاسی تعلقات بھی متاثر ہوئے، یہاں تک کہ ریاض نے ہندوستانی عازمین کو حج کے لیے بھیجنے پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ حالیہ برسوں میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔ پاکستانی حکام اور امریکی رہنماؤں کے درمیان ملاقاتیں اور سعودی عرب کے ساتھ حالیہ سٹریٹجک معاہدہ جو کہ جوہری چھتری کے بارے میں پرانی افواہوں کی گونج ہے، ظاہر کرتا ہے کہ اسے ایک رسمی اور قانونی پہلو حاصل ہو چکا ہے۔ یہ معاہدہ برصغیر میں طاقت کے علاقائی توازن کے لیے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔  

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان کی تعلقات میں کی جانب سے کے ساتھ تیل کی کے لئے کے لیے

پڑھیں:

پاک سعودہ باہمی دفاعی معاہدہ 1974 کی اسلامی سربراہی کانفرنس کے بعد سب سے بڑی پیشرفت ہے‘ مشاہد حسین سید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)سینئر سیاستدان سید مشاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا باہمی دفاعی معاہدہ 1974 کی اسلامی سربراہی کانفرنس کے بعد اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے،پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں تو دونوں کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ بھی پاکستان سے اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے اور پاکستان اس وقت دنیا میں ایک منفرد پوزیشن کا حامل بھی ہے کیونکہ اس کی 5 بڑے دارلحکومتوں ریاض، تہران، بیجنگ، ماسکو اور واشنگٹن میں اہمیت، عزت اور اثر ورسوخ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں کوئی فرق پڑے گا اور نہ ہی پاکستان کی امریکہ کے ساتھ قربت سے چین کے تعلقات متاثر ہوں گے کیونکہ ہمارے ملک کے امریکہ اور چین سے مختلف نوعیت کے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ایک دائمی تزویراتی رشتہ ہے جبکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات حالات کے مطابق تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔مشاہد حسین نے کہا کہ کشمیری عوام جدوجہد آزادی پر داد کے مستحق ہیں اور کشمیر اور فلسطین دونوں اقوام متحدہ کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حالیہ دفاعی معاہدہ سفارتی تعلقات میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، ڈاکٹرسمیرہ
  • پاک، سعودی معاہدہ :’’آباد‘‘ کی صدر،وزیراعظم اور فیلڈمارشل کو مبارکباد
  • پاکستان کی سیکیورٹی کے تناظر میں پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مثبت پیش رفت ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • پاکستان اورسعودی عرب کے مابین طے پانے والاتاریخی معاہدہ دونوں برادرممالک کے تاریخی تعلقات میں ایک نئے دورکا آغازہے ، شیخ آفتاب احمد
  • پاکستان، سعودی عرب کے درمیان معاہدہ تعلقات کو نئی جہت فراہم کریگا: ساجدہ تارڑ 
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ، ہر پاکستانی مکہ مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • شہباز شریف کو وہ پروٹوکول دیا گیا جو اس سے قبل صرف ٹرمپ اور پیوٹن کو ملا: سابق سعودی سفیر
  • پاک سعودہ باہمی دفاعی معاہدہ 1974 کی اسلامی سربراہی کانفرنس کے بعد سب سے بڑی پیشرفت ہے‘ مشاہد حسین سید
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین