جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
جنوبی لبنان کے قصبے بنتِ جبیل میں اسرائیل نے ڈرون حملہ کیا ہے۔
ترک خبر رساں ایجنسی کےمطابق جنوبی لبنان کے صوبے نباتیہ میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کئی مہینوں سے جنگ بندی نافذ ہے۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ الخردلی سڑک پر ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک شخص مارا گیا ہے۔
واضح رہے اسرائیل لبنان میں باقاعدگی سے حملے کرتا رہتا ہے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ حزب اللہ کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ حملے ایک سال سے زیادہ کی جھڑپوں کے بعد نومبر 2024 میں طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود جاری ہیں۔
اس سے پہلے جمعہ کو بھی اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جنوب میں دو افراد مارے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے حزب اللہ کے کمانڈر عمار ہائل قصیبانی اور اس کے ’قوۃ الرضوان‘ یونٹ کے ایک رہنما کو مار دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔
لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔