پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق دستاویزی فلم ریلیزہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سندھ پولیس کے جوانوں کی جانب سے دکھائی گئی بہادری کے پس منظر پر بنائی گئی دستاویزی فلم جاری کردی گئی۔
روا ڈاکیومینٹری فلمز کے تحت بننے والی دستاویزی فلم’’پاکستان سٹاک ایکسچینج دی پولیس اسٹوری‘‘ کا پریمیئر کراچی کے سنیما میں منعقد ہواجس میں آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن اور سٹاک ایکسچینج حملے کو روکنے والے ریپڈ رسپانس فورس کے جوانوں سمیت دیگر پولیس حکام نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے یہاں پولیس کے اچھے کام نمایاں نہیں ہوتے، دیگر ممالک میں پولیس اور دیگر فورسز پر فلمیں اور سیریز بنتی ہیں، اس سے ادارے میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے.
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
آئی جی سندھ نے کہا کہ یہ ڈاکیومینٹری پولیس کی غیر معمولی کارکردگی کو اجاگر کرتی ہے، پولیس اہلکاروں نے چند منٹ میں دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ملک کو بڑی تباہی سے بچایا تھا۔
واضح رہے کہ 29 جون 2020 کو دہشت گردوں نے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا تھا مگر سندھ پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس کے جوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر اس حملے کو ناکام بنادیا تھا۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ میں پہلی مرتبہ خاتون سلیکٹر کا تقرر
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان سٹاک ایکسچینج
پڑھیں:
سندھ پولیس کا ایک اور اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
ایس ایس پی کشمور نے ہدایت کی کہ پولیس کلنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے ضلع کشمور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کشمور میں نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ نے پولیس اہلکار کی جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کشمور فی الفور جملہ پولیس کاروائی سے آگاہ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کلنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس حفاظت خود اختیاری کے تحت گشت، ناکہ بندی، پیٹرولنگ اور دیگر امور کو یقینی بنائے۔