Daily Sub News:
2025-10-31@17:30:17 GMT

شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور

اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT

شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور

شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز

راولپنڈی: (آئی پی ایس) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی۔

شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت شیخ رشید وکیل نے دلائل دیئے کہ شیخ رشید کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پاسپورٹ کنٹرول میں ڈالا ہے۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ شیخ رشید کو عمرے پر جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات اچھے ہوجائیں گے۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ان کی درخواست نمٹا دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد، اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ہے: پاکستان بھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد، اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ہے: پاکستان افغانستان سے دراندازی بند ہونی چاہئے، دہشتگردی پر پیچھے نہیں ہٹیں گے: وزیر دفاع پاکستان افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتا، ترجمان دفتر خارجہ عمران، بشریٰ کو سزا سنانے والے جج کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف منشیات اور دہشتگردی کے مقدمے میں پولیس کو نوٹس TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بیرون ملک جانے کی کی درخواست

پڑھیں:

ایف آئی اے امیگریشن کے نئے رولز سے بیرون ملک ملازمت کیلیے جانے والے مسافر پریشان

لاہور:

بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے والے مسافر، چاہے ان کے لاکھوں روپے کی ٹکٹیں اور تمام سفری و ملازمت کے دستاویزات مکمل ہوں، تب بھی روانہ نہیں ہو پا رہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر سیکڑوں مسافروں کو روک دیا۔

بیرون ملک جانے والوں کے لیے اب 18 اور 19 گریڈ کے سرکاری آفیسر کی تصدیق لازمی ہوگی۔ تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے باوجود مسافروں کو جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کی ٹکٹیں ضائع ہو چکی ہیں، حالانکہ یہ مسافر بیرون ملک جا کر اربوں روپے ملک میں بھجوانا چاہتے ہیں۔

لاہور ایئرپورٹ پر ایک ہفتے کے دوران ڈیڑھ سو کے قریب مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ زیادہ تر مسافر دبئی، سعودی عرب، بحرین اور تھائی لینڈ جانے کے بعد لبیا یا باکو سے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ایف آئی اے انہیں روک رہی ہے۔

لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے تقریباً 100 مسافروں سے معلوم کیا گیا کہ ان کے تمام ڈاکومنٹس مکمل ہیں اور پروٹیکٹر کی فیس بھی ادا کی جا چکی ہے، لیکن پھر بھی انہیں بحرین، دبئی اور سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ایف آئی اے امیگریشن آفیسر کا کہنا ہے کہ 26 افراد جو ملازمت اور وزٹ ویزے پر بیرون ملک گئے، وہاں سے یورپ جانے کی کوشش میں پکڑے گئے، اسی وجہ سے دیگر مسافروں کو آف لوڈ کیا جا رہا ہے۔ اب مسافر اپنے علاقے کے کسی سرکاری 18 یا 19 گریڈ کے آفیسر سے حلف نامہ لے کر آئیں گے، جس میں یہ ضمانت ہوگی کہ وہ جس ملازمت پر جا رہے ہیں، وہیں رہیں گے اور غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش نہیں کریں گے۔ حلف نامہ رکھنے والے مسافر ہی روانہ ہو سکیں گے، تاکہ اگر وہ دبئی، بحرین یا دیگر ممالک سے یورپ جانے کی کوشش کریں تو ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

بیرون ملک جانے والے مسافروں نے بتایا کہ کون یہ حلف نامہ دے گا اور کوئی کسی کی ضمانت کیوں دے گا جبکہ ان کے تمام سفری دستاویزات مکمل ہیں۔ دوسری جانب پروٹیکٹر اینڈ امیگرانٹس نے ان مسافروں کی مشکلات کم کرنے کے لیے اپنے انسپکٹرز ایئرپورٹ پر تعینات کر دیے ہیں، تاکہ فوری ڈاکومنٹس کی تصدیق ہو سکے اور مسافر بآسانی روانہ ہو سکیں۔

لاہور ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن آفیسر اویس نے بتایا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کی طرف سے آنے والے مسافروں کو جانے دیا جا رہا ہے، جبکہ دیگر اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے مسافروں کے ڈاکومنٹس کی تصدیق اور متعلقہ آفیسر کی تصدیق کے بعد جانے دیا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ حالیہ اٹلی حادثات کے بعد حکومت نے سختی کی ہے اور تمام احکامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے  لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
  • شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت
  • ’’عمرہ پر جانے دیں، دعا سے ملک کے حالات اچھے ہونگے‘‘شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت
  • جہاں پارا چنار حملہ ہوا وہ راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، اپنا دشمن پہچانیں، جسٹس مسرت ہلالی
  • جسٹس ثمن رفعت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
  • مقدمات یکجا کرکے سماعت کرنے کی درخواست عدم پیروی پر خارج
  • ایف آئی اے امیگریشن کے نئے رولز سے بیرون ملک ملازمت کیلیے جانے والے مسافر پریشان
  • پنجاب میں  عمران خان کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟