Express News:
2025-12-10@12:16:32 GMT

آج ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحان کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

آج ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان منعقد ہوگا جس کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار 125 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 35 امتحانی مراکز قائم جبکہ ایک بین الاقوامی مرکز ریاض میں ہوگا۔

اہم ڈی کیڈ ٹیسٹ کے لئیے اسلام آباد میں دو سینٹر بنائے گِئے ہیں۔ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ  اسلام آباد کے لئے دو سینٹر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پمز بلڈنگ میں اور بحریہ یونیورسٹی میں بنایاگیا ہے۔

ایم ڈی کیٹ امتحان یونیورسٹیوں کے ذریعے لیا جائے گا، پی ایم اینڈ ڈی سی براہِ راست منتظم نہیں۔ نیشنل آئٹم بینک تک رسائی تمام امتحان لینے والی یونیورسٹیوں کو دی گئی ہے۔

یونیورسٹیاں کوپیپر سیٹنگ، ڈیولپمنٹ اور پرنٹنگ کے دوران پی ایم اینڈ ڈی سی کے معیارات کی پابندی کرنا لازمی قرار دیا ہے جبکہ یونیورسٹیاں سوالیہ پرچوں کا پری ہاک تجزیہ کر کے نصاب سے باہر سوالات کو ختم کریں گی۔

یونیورسٹیاں سوالیہ پرچوں کی رازداری سختی سے برقرار رکھی جائے گی۔ یونیورسٹیاں پرچے صرف سرکاری گواہوں کی موجودگی میں کھولیں گی۔

یونیورسٹیاں ایم ڈی کیٹ کے لیےایڈمٹ کارڈز امتحان سے سات دن قبل امیدواروں کو جاری کیے گئے۔  یونیورسٹیاں امتحان کے سات دن کے اندر نتائج کا باضابطہ اعلان کریں گی

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایم ڈی کیٹ

پڑھیں:

بدین میں یوم ثقافت پر ریلی کا انعقاد ،ہزاروں افراد کی شرکت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251208-11-17
بدین (نمائندہ جسارت )یومِ ثقافتِ سندھ کے موقع پر نکالی گئی ثقافتی ریلی میں صحافی سیاسی سماجی علمی ادبی کاروباری شخصیات کارکنوں اور شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی . سندھ بھر کی طرح بدین میں بھیی یوم ثقافت سندھ کے موقع پر صحافتی اداروں کی اپیل پر اللہ والا چوک حیدرآباد روڈ سے بدین پریس کلب اور ایوان صحافت بدین تک ایک عظیم الشان ثقافتی ریلی نکالی گئی . سندھی ثقافت کے رنگوں میں رنگی ریلی کے شرکاء اجرک، ٹوپی پہنے ڈھول کی دھمال اور قومی نغموں پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ ڈانس اور بھنگڑے ڈالتے ہوئے چھوٹی بڑی گاڑیوں اور پیدل ہزاروں شرکاء نے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سیکرٹری بدین بار کونسل ایڈوکیٹ امیر آزاد پھنور ، جماعت لواری شریف نشات اور ناجیہ تنظیم کے مرکزی صدر فتح اللہ جونیجو ، پیپلزپارٹی کے رہنما سیٹھ انور ملاح ، سردار عاشق گوپانگ ،پروفیسر عبداللہ ملاح سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر شاہ نواز سیال ، بدین پریس کلب اور ایوان صحافت کے سنئیر صحافیوں لالہ ہارون گوپانگ ، تنویر احمد آرائیں ، شفیع محمد جونیجو ، عطا محمد چانڈیو ، مصطفیٰ جمالی ، ساون خاصخیلی ، علی محمد شاہانی ، عمران خواجہ ، دیدار ملاح ،یونس بکاری ، فرحان میمن ، اختر کھوسو ،انیس میمن ، منور جمالی ، اسحاق شیخ ، دانش بکاری ، عطا سندیار جسقم کے رہنما جاوید چانگ ، صابر راہموں فشر فوک فورم کے ضلعی سیکرٹری عمر ملاح ، قاسم بچو قومی عوامی تحریک کے عبداللہ چانڈیو سچوا بدین کے صدر علی مراد چانڈیو، زین شاہ ، کیمرہ مین ایسوسیئیشن کے علی میمن ، رجب راہموں ، باغ جونیجو اور دیگر کی قیادت میں بدین پریس کلب اور ایوانِ صحافت بدین تک مارچ کیا ، شہر کے تاجر رہنماؤں ندیم مغل ، محمد حسن اپی میمن ، شاہ نواز جونیجو اور دیگر کی جانب صحافی اور سیاسی رہنماؤں کو اجرک اور پھولوں کے پہنا کر اور پھول نچھاور کر کے جگہ جگہ استقبال کیا ،یوم ثقافت سندھ کی مرکزی ریلی میں ضلع انتظامیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے مختیارکار بدین سلیم جمالی نے وفد کی شکل میں ثقافتی پروگرام میں شرکت کی ، اس موقع بدین پریس کلب اور ایوان صحافت بدین کے سامنے ثقافتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت تہذیب، عظمت، محبت، امن اور خوبصورتی کا وہ روشن چراغ ہے جس کی روشنی آج صدیوں بعد بھی دلوں کو منور کرتی ہے۔اس روز بچہ ہو یا بزرگ، مرد ہوں یا خواتین، سیاسی، سماجی، ادبی، علمی شخصیات، وکلاء ، تاجر، طلبہ و طالبات، اساتذہ، ڈاکٹرز، مزدور، محنت کش، ہاری اور ماہی گیر ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ سندھی اجرک اور ٹوپی پہن کر اپنی عظیم دھرتی کی ثقافتی شان کو رنگوں کی بارش میں نہلاتے ہیں۔ مقررین نے اس موقع پر کہا سندھ کی عوام کا آج سندھ عوام اور جمہوریت دشمن طاقتور کو واضع پیغام ہے کہ اگر کسی نے سندھ کے دریا پانی وسائل معدنیات اور زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو سندھ کا بچہ بچہ مذاحمت کرے گا اور اپنے حقوق کی جنگ متحد ہو کر لڑے گا ۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • چین، ایران، سعودی عرب سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
  • سجاول،عوامی مسائل کے حل کیلیے کھلی میٹنگ کا انعقاد
  • IELTS امتحانات میں بڑی جعل سازی؛ فیل ہونے والے ہزاروں افراد کو برطانوی ویزے مل گئے
  • بر طانیہ: انگریزی کے امتحان میں فیل ہونےکے باوجودہزاروں تارکینِ وطن کو ویزے دیے جانیکا انکشاف
  • برطانیہ: آئیلٹس فیل ہزاروں تارکینِ وطن کو ویزے جاری
  • ریاض میں بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی ایونٹ کا انعقاد، پاکستانی ماہرین کی شاندار شرکت
  • ’ریڈ کوڈ‘ صورتحال کے اعلان کے بعد اوپن اے آئی کیا کرنے جا رہا ہے؟
  • اسحاق ڈار کا او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کے کامیاب انعقاد پر زور
  • بدین میں یوم ثقافت پر ریلی کا انعقاد ،ہزاروں افراد کی شرکت
  • سکھر: یوم سندھی ثقافت پر مختلف علاقوں میں تقریبات کا انعقاد کیاگیا