کیا آپ کو رات کی گہری نیند کے بعد بھی دن بھر نیند کی طلب رہتی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیا آپ کو بھی رات بھر پرسکون نیند لینے کے باوجود دن کے وقت مسلسل نیند آنے کی شکایت رہتی ہے؟ اگر ایسا ہے تو ممکن ہے کہ آپ ایک نایاب نیند کی بیماری ایڈیوپیتھک ہائپرسومنیا (Idiopathic Hypersomnia) میں مبتلا ہوں۔
یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں متاثرہ شخص کو غیر معمولی حد تک نیند کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ زیادہ نیند لینے کے باوجود بھی ایسے افراد خود کو تر و تازہ محسوس نہیں کرتے بلکہ دن بھر تھکن، سستی اور الجھن کا شکار رہتے ہیں۔
برطانیہ کے ایک خیراتی ادارے ہائپر سومنولینس یو کے کے مطابق برطانیہ میں 25 ہزار میں سے ایک سے بھی کم شخص اس بیماری میں مبتلا ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق چونکہ اکثر مریضوں میں اس کیفیت کی تشخیص نہیں ہو پاتی، اس لیے بہت سے افراد کو علم ہی نہیں ہوتا کہ وہ اس عارضے میں مبتلا ہیں۔
ماضی میں کیے گئے بعض مطالعات سے ظاہر ہوا کہ ایڈیوپیتھک ہائپرسومنیا ایک عام حالت ہو سکتی ہے جو مرگی یا بائی پولر ڈس آرڈر جیسے امراض سے مشابہت رکھتی ہے۔
اگرچہ اس بیماری کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں، لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ممکنہ طور پر دماغی یا اعصابی نظام سے جڑا مسئلہ ہے۔ بدقسمتی سے اس کا کوئی مستقل علاج فی الحال دریافت نہیں ہو سکا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نہیں ہو
پڑھیں:
غزہ میں امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 6 فلسطینی زخمی
غزہ: اسرائیل کی جانب سے امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 6 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق، غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک 93 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں مجموعی طور پر 68 ہزار 519 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار 382 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں کم از کم 15 لاکھ افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق، جن فلسطینیوں نے اپنے تباہ شدہ گھروں کی طرف واپسی کی، وہ صرف ملبے کے ڈھیر، بھوک اور پیاس کا سامنا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، مغربی کنارے میں بھی غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کے حملے جاری ہیں۔ ان حملوں میں فلسطینیوں کے گھروں، کمیونٹیوں اور زرعی زمینوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔