اللہ ڈنو بھییو کے خلاف نیب کی بریت کے خلاف اپیل مسترد
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںشکار پور میں من پسند افراد کو کنٹریکٹ دیے جانے الزامات کے خلاف نیب ریفرنس میں بریت کے خلاف درخواست ،سابق ایم پی اے اللہ ڈنو بھییو کے خلاف نیب کی بریت کے خلاف اپیل مسترد کردی ۔عدالت کا اپنے حکم میں کہناتھا کہ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب قانونی نقائص کی نشاندہی میں ناکام رہا ،متن میں قانونی یا شواہد کی کوئی غلطی نہیں ہے، عدالت کو سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کے مطابق فیصلہ کرنا ہوتا ہے، ہائیکورٹ کو احتساب عدالت کے فیصلے میں کوئی خامی نظر نہیں آئی، احتساب عدالت کے فیصلے کو ترمیم یا معطلی کی کوئی گنجائش نہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف نیب
پڑھیں:
گلشن اقبال: خواتین کی لاشوں پر کوئی تشدد کے نشانات نہیں، پولیس سرجن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: گلشن اقبال کے ایک فلیٹ سے ملنے والی 3 خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے، جس میں تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق لاشوں سے کیمیائی تجزیے کے لیے خون اور مختلف اعضاء کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں، جبکہ موت کی اصل وجہ لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا جائے گا اور فلیٹ کے اطراف کی سی سی ٹی وی ریکارڈز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔
ابتدائی شواہد کے مطابق ماں، بیٹی اور بہو کی اموات ممکنہ طور پر زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے ہوئی ہیں، جبکہ گھر میں بے ہوشی کی حالت میں ملا نوجوان محفوظ ہے۔