ٹانک "فتنہ الخوارج" کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن، 8 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹانک ضلع میں بھارتی پراکسی "فتنہ الخوارج" کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں آٹھ بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج واصلِ جہنم ہو گئے۔
کارروائی کے مقام سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک شدہ خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں مزید ممکنہ خوارج کی تلاش اور صفائی (Sanitization) کا عمل جاری ہے۔
صدرِ آصف زرداری نے آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد لانے اور حکومت بنانے کی منظوری دے دی
بیان میں کہا گیا کہ "عزمِ استحکام" کے ویژن کے تحت ، جو نیشنل ایکشن پلان کی منظوری یافتہ پالیسی ہے ، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنا انسدادِ دہشت گردی آپریشن بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ایک بار پھر ٹاس اپنے نام کرلیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ pic.twitter.com/YEk2H1aXuB
— Zeeshu Bhatti (@zeeshu_bhatti) June 2, 2026
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہاکہ پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسی کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے، جبکہ آسٹریلیا سیریز میں واپسی کے لیے میدان میں اترا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلیا ایک روزہ سیریز پاکستان ون ڈے میچ وی نیوز