شمالی وزیرستان: خود کش حملے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی تباہ، 3 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خود کش حملے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی کو تباہ کرتے ہوئے 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، جہاں خودکش حملے کے لیے گاڑی تیار کی جارہی تھی۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو بھی ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
یہ کارروائی پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری مسلسل انسداد دہشتگردی مہم ’عزمِ استحکام‘ کے تحت کی جا رہی ہے، جس کا مقصد ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایس پی آر انسداد دہشتگردی پاک فوج خفیہ اطلاعات سیکیورٹی فورسز کارروائی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر انسداد دہشتگردی پاک فوج خفیہ اطلاعات سیکیورٹی فورسز کارروائی وی نیوز سیکیورٹی فورسز نے ا ئی ایس پی ا ر کے لیے
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 8 خوارج ہلاک
ٹانک: سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں بھارتی پراکسی گروپ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس میں 8 خوارج ہلاک ہوئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، یہ خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس (سینیٹائزیشن) آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کے “عزمِ استحکام” کے وژن کے مطابق ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔