سیف جیل منصوبے کے تحت پنجاب کی سینٹرل جیلوں میں کیمروں و سیکیورٹی آلات کی تنصیب کے لئے سروے مکمل کرلیا گیا۔ جیل حکم کے مطابق منصوبے کے تحت 11 سنٹرل جیلوں میں 55 سو کے قریب کیمروں کی تنصیب ہوگی۔ جیلوں میں پینک بٹن، واکی ٹاکی سسٹم، باڈی کیم، باڈی سکینرز، آٹو میٹک آلارم سمیت دیگر سکیورٹی آلات نصب ہوں گے، ہر جیل میں 5 سو کیمرے نصب ہونگے جبکہ 15 سے 20 فیشل ریکگنائزیشن کیمروں کی تنصیب ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنوری تک 11 جیلوں میں تمام سسٹم انسٹال کردیا جائے گا، دوسرے مرحلے پنجاب کی دیگرجیلوں میں 7 ہزار کیمروں کی تنصیب کی جائے گی۔ جیل حکام کے مطابق پانچ ارب کا منصوبہ رواں مالی سال میں مکمل کیا جائے گا۔ این آر ٹی سی کی جیلوں میں کیمروں سیکیورٹی آلات کی تنصیب کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے جبکہ سیف سٹیز کی تکنیکی معاونت ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جیلوں میں کی تنصیب

پڑھیں:

پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت

کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض، ڈینگی و ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا اجلاس لاہور میں ہوا، پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر صدارت کی۔ 

اس موقع پر پنجاب کے وزرائے صحت نے کہا کہ ڈینگی کے افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، صوبے بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال پر قابو پانے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ 

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ جون جولائی میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔ 

خواجہ عمران نذیر نے کہا ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کسی ایک محکمہ کی ذمہ داری نہیں، اقدامات کی ذمہ داری تمام اسٹیک ہولڈرز کی ہے۔ 

خواجہ عمران نے سی ای او ہیلتھ کو ضلعی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔ 

انھوں نے کہا کہ ایچ آر منیجمنٹ، والنٹیر ماڈل کو اپناتے ہوئے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے، یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ  کو انسداد ڈینگی کی کارروائیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ 

خواجہ سلمان رفیق نے کہا ڈینگی کی بوگس سرویلنس ناقابل برداشت ہے، عوام اپنےگھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر صفائی کویقینی بنائیں

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود