مسکراہٹیں بکھیرنے والے بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ‏ستیش شاہ مقامی اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں یکساں طور پر مقبول 74 سالہ ستیش شاہ کے گردے ناکارہ ہوگئے تھے اور وہ ڈائیلیسس پر تھے۔

ممبئی میں پیدا ہونے والے ستیش شاہ کے فلمی سفر کی شروعات 1970 کی دہائی میں ہوئی اور انہوں نے 250 سے زائد فلموں میں کام کیا جب کہ ڈراما سیریل کی تعداد بھی کہیں زیادہ ہے۔

ستیش شاہ گردے کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے شدید بیمار تھے۔ طبیعت بگڑنے پر انھیں اسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ان کی موت نے اسکرین پر سب کو ہنسانے والا دوست چھین لیا۔ اُن کی مسکان، چٹکلے اور برجستہ اداکاری مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

ہم آپ کے ہیں کون، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، میں ہوں ناں، کل ہو نہ ہو اور کبھی خوشی کبھی غم جیسی عالمی شہرت یافتہ فلموں میں کام کیا۔

یاد رہے کہ بھارت میں مزاحیہ کردار نبھانے والے یہ دوسرے بڑے اداکار کی موت کی اندہناک خبر ہے۔ چند روز قبل ہی قہقہوں کے شہنشاہ اسرانی بھی اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ستیش شاہ

پڑھیں:

اداکار ایاز خان کا روزنامہ جسارت کے دفتر کا دورہ، جسارت ڈیجیٹل کے لیے تعاون کی یقین دہانی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈی آرٹسٹ ایاز خان نے ہفتے کے روز روزنامہ جسارت کے دفتر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جسارت ڈیجیٹل کے پلیٹ فارم کے ذریعے مختصر دورانیہ کے کامیڈی پروگرامز، بچوں کے لیے معلوماتی مواد اور خواتین سے متعلق مثبت موضوعات پر پروگرامز ترتیب دیے جاسکتے ہیں۔

ایاز خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد محترم روزنامہ جسارت کے مستقل قاری تھے، اور انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے جسارت ڈیجیٹل میں اپنا پوڈکاسٹ ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے اس تیز رفتار دور میں جسارت ڈیجیٹل مثبت اور سنجیدہ صحافت کا خوبصورت امتزاج ہے، جو معاشرے کے تمام طبقات کو کچھ نیا اور سیکھنے کے قابل مواد فراہم کر سکتا ہے۔

بعدازاں ایاز خان نے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سید طاہر اکبر کے ہمراہ جسارت کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ سید فاضل نقوی، چیف رپورٹر قاضی جاوید باسط، سینئر رپورٹر منیر عقیل انصاری، محمد علی فاروق، تجزیہ کار اقبال مولوی اور قمر خان بھی موجود تھے۔

ایاز خان نے جسارت ڈیجیٹل کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آج کل مختلف چینلز پر کامیڈی تو کی جاتی ہے مگر مختصر دورانیہ کی کامیڈی زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتی ہے، جو معاشرتی مسائل اور ناانصافیوں کو اجاگر کرے اور اس میں نصیحت اور مثبت پیغام بھی شامل ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی کامیڈی سے نہ صرف عوام بلکہ سیاست دانوں، سول سوسائٹی، حکمران طبقے اور نوجوان نسل کو بھی کچھ نیا سیکھنے کے مواقع ملیں گے۔

دورے کے اختتام پر سی او او سید طاہر اکبر نے ایاز خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایاز خان نے ہمیشہ اپنے فن کے ذریعے عوام کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں لوگوں کو رلانا آسان اور ہنسانا مشکل ہے، مگر ایاز خان نے یہ مشکل کام بھی کمال مہارت سے انجام دیا ہے۔

سید طاہر اکبر نے مزید کہا کہ جسارت ڈیجیٹل ایک ایسا پلیٹ فارم بن رہا ہے جو ادیبوں، فنکاروں اور شعرا کو ایک ہی چھت تلے جمع کرنے کی خواہش رکھتا ہے تاکہ معاشرتی مثبت تبدیلی کے سفر کو مزید تقویت دی جا سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان: خود کش حملے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی تباہ، 3 خوارج ہلاک
  • اداکار ایاز خان کا روزنامہ جسارت کے دفتر کا دورہ، جسارت ڈیجیٹل کے لیے تعاون کی یقین دہانی
  • نیلامی کے ریکارڈ توڑنے والے بھارت کے مسلمان ’پکاسو‘ نے ہندو انتہا پسندوں کو غصہ کیوں دلا دیا؟
  • سینیئر بالی ووڈ اداکار ستیش شاہ 74برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • بھارتی اداکار ستیش شاہ 74 برس کی عمر میں چلے بسے
  • سعودی عرب: جانوروں کے لیے مسیحا کی حیثیت رکھنے والے پاکستانی نژاد کی موت پر سوگ کی فضا
  • پاکستان کا بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئے
  • چودھری شجاعت حسین کےبہنوئی انتقال کرگئے