سینیئر بالی ووڈ اداکار ستیش شاہ 74برس کی عمر میں انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار ستیش شاہ 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ فلم ساز اشوک پانڈت کے مطابق ان کی موت گردوں کے فیل ہونے کے باعث ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار ستیش کوشک انتقال کر گئے
بھارتی اداکار اشوک پانڈت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار کی تصویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے افسوسناک خبر دی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ستیش شاہ کی طبیعت اچانک گھر پر خراب ہوئی، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کی میت کو جلد باندرہ میں واقع رہائش گاہ پر منتقل کیا جائے گا۔
View this post on Instagram
A post shared by Ashoke Pandit (@ashokepandit1)
اشوک پانڈت نے کہا کہ ستیش شاہ کا انتقال بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ وہ ایک شاندار اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت عمدہ انسان بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے معروف اداکار اسرانی 84 برس کی عمر میں چل بسے
ستیش شاہ نے اپنے طویل فنی کیریئر میں جانے بھی دو یارو، سارابھائی ورسز سارابھائی، میں ہوں نا اور اوم شانتی اوم سمیت کئی مشہور فلموں اور ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اشوک پنڈت انتقال بالی ووڈ اداکار ستیش شاہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اشوک پنڈت انتقال بالی ووڈ اداکار ستیش شاہ اداکار ستیش ستیش شاہ بالی ووڈ
پڑھیں:
’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کی تیاری جاری، عامر خان سمیت پہلے پارٹ کے کتنے اداکار فلم کا حصہ ہوں گے؟
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اور فلمساز راج کمار ہیرانی دوبارہ ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دونوں کی مشہور فلم تھری ایڈیٹس کا سیکوئل تیار ہو رہا ہے جس میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور، آر مادھوان اور شرمن جوشی ایک بار پھر اپنے یادگار کرداروں میں نظر آئیں گے۔
یہ سیکوئل پہلے فلم کے اختتام کے 15 سال بعد کے حالات پر مبنی ہوگا، جب کردار اپنی اپنی زندگیوں میں بٹ چکے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق راج کمار ہیرانی نے سیکوئل کے اسکرپٹ کو حتمی شکل دے دی ہے اور ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ پہلے حصے کی طرح مزاح اور جذبات سے بھرپور ہے۔ اس فلم کی کہانی پہلی فلم کی یادگار لائنوں اور کرداروں کو برقرار رکھتے ہوئے آگے بڑھائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دو خان آمنے سامنے: ’یہ چھچھورا پن ہے‘، شاہ رخ خان کی اس بات پر عامر خان نے کیا جواب دیا؟
تھری ایڈیٹس کی پہلی فلم 2009 میں ریلیز ہوئی تھی اور اسے راج کمار ہیرانی اور ابھیجت جوشی نے مل کر لکھا تھا۔ اس کی پروڈکشن ویدھو چوپڑا فلمز نے کی تھی۔
اس کے علاوہ راج کمار ہیرانی جوشی اور ویدھو ونود چوپڑا منا بھائی فرنچائز کے تیسرے حصے پر بھی کام کر رہے ہیں جس میں سنجے دت اور ارشد وارسی مرکزی کردار ادا کریں گے، فلم کب ریلیز ہو گی اس کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
3 ایڈیٹس بالی ووڈ تھری ایڈیٹس عامر خان