کیا آپ کو رات کی گہری نیند کے بعد بھی دن بھر نیند کی طلب رہتی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
کیا آپ کو بھی رات کو بھرپور نیند کے بعد دن بھر نیند کی طلب رہتی ہے؟ اگر ایسا ہے تو آپ ممکنہ طور پر ایڈیو پیتھک ہائپرسومنیا (آئی ایچ) نامی نایاب نیند کے مسئلے سے دوچار ہیں۔
اس مسئلے سے دوچار فرد کو بہت زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ بہت نیند لینے کے باوجود بھی مسئلے کا شکار شخص تر و تازہ محسوس نہیں کرتا اور الجھن کا شکار رہتا ہے۔
برطانیہ کے ایک خیراتی ادارے ہائپر سومنولینس یو کے کے مطابق برطانیہ میں 25 ہزار افراد میں ایک سے بھی کم فرد اس کیفیت میں مبتلا ہوتا ہے۔ کیوں کہ متعدد لوگوں میں کبھی اس کیفیت کی تشخیص نہیں ہوتی اس لیے ہزاروں افراد کو معلوم نہیں ہوتا کے وہ اس کیفیت میں مبتلا ہیں۔
ماضی کے مطالعے میں بتایا گیا تھا کہ یہ کیفیت مرگی یا بائی پولر ڈس آرڈر کی طرح جیسی عام کیفیت ہوسکتی ہے۔
فی الحال اس مسئلے کے اسباب کا علم نہیں ہوسکا لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر ایک اعصابی مسئلہ ہے۔ جس کا کوئی علاج فی الحال معلوم نہیں ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ
ڈائریکٹر سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز نے بتایا کہ سرد موسم میں دل کے دورے اور انجائنا کے کیسز بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں دل کے مریض انفیکشن کا جلد شکار ہو جاتے ہیں، سانس کی بیماریاں دل پر شدید اثر ڈالتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ ڈائریکٹر سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز ڈاکٹر جاوید اکبر سیال نے بتایا کہ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کا لوڈ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی وی ڈی میں مریضوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، سرد موسم میں دل کے دورے اور انجائنا کے کیسز بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں دل کے مریض انفیکشن کا جلد شکار ہو جاتے ہیں، سانس کی بیماریاں دل پر شدید اثر ڈالتی ہیں، سرد موسم میں خون کی نالیاں سکڑنے سے دل پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔
ڈاکٹر جاوید اکبر سیال نے کہا کہ سردیوں میں ریسپائریٹری انفیکشن دل کے مریضوں کیلئے خطرناک ہوتے ہیں، دل کے مریض خود کو سردی سے محفوظ رکھیں، بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھنا نہایت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نزلہ، کھانسی، بخار یا سینے میں درد کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔