Islam Times:
2026-06-03@00:49:18 GMT

کراچی، دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

کراچی، دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ڈائریکٹر سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز نے بتایا کہ سرد موسم میں دل کے دورے اور انجائنا کے کیسز بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں دل کے مریض انفیکشن کا جلد شکار ہو جاتے ہیں، سانس کی بیماریاں دل پر شدید اثر ڈالتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ ڈائریکٹر سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز ڈاکٹر جاوید اکبر سیال نے بتایا کہ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کا لوڈ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی وی ڈی میں مریضوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، سرد موسم میں دل کے دورے اور انجائنا کے کیسز بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں دل کے مریض انفیکشن کا جلد شکار ہو جاتے ہیں، سانس کی بیماریاں دل پر شدید اثر ڈالتی ہیں، سرد موسم میں خون کی نالیاں سکڑنے سے دل پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

ڈاکٹر جاوید اکبر سیال نے کہا کہ سردیوں میں ریسپائریٹری انفیکشن دل کے مریضوں کیلئے خطرناک ہوتے ہیں، دل کے مریض خود کو سردی سے محفوظ رکھیں، بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھنا نہایت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نزلہ، کھانسی، بخار یا سینے میں درد کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ میں دل کے

پڑھیں:

اسرائیل میں نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی پر تنقید میں اضافہ

تجزیہ کاروں کے مطابق نیتن یاہو کے بعض خفیہ سیاسی مقاصد بھی تھے، وہ بیروت میں فوجی کارروائیوں کے ذریعے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کو ناکام بنانا چاہتے تھے، اسی تناظر میں امریکی صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے رابطہ کیا اور انہیں ممکنہ نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے دباؤ ڈالا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی پر مسلسل تنقید میں اضافہ ہو رہا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیاست دانوں اور مختلف ذرائع ابلاغ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو قومی اہداف کی بجائے سیاسی مفادات اور اقتدار کے تحفظ کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا میں اظہار خیال کرنے والے مبصرین نے کہا کہ بہت سے اسرائیلی شہری اور سیاسی حلقے توقع کر رہے تھے کہ نیتن یاہو ایسے اقدامات کریں گے، جنہیں وہ اسرائیل کے تزویراتی مقاصد کے حصول کیلئے ضروری سمجھتے ہیں، تاہم ان کی حالیہ پالیسیوں نے ان توقعات کو پورا نہیں کیا۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک بار پھر ریاستی مفادات کے بجائے اپنی سیاسی بقا کو ترجیح دی، تجزیہ کاروں کے مطابق نیتن یاہو کے بعض خفیہ سیاسی مقاصد بھی تھے، وہ بیروت میں فوجی کارروائیوں کے ذریعے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کو ناکام بنانا چاہتے تھے، اسی تناظر میں امریکی صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے رابطہ کیا اور انہیں ممکنہ نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے دباؤ ڈالا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل میں نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی پر تنقید میں اضافہ
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
  • پاکستان میں گزشتہ ماہ 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے متجاوز
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • واشنگٹن میں کیمیائی ٹینک دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، تمام لاپتا افراد کی لاشیں برآمد