پانچ سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس)پانچ سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی۔

ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق بوئنگ 777 طیارہ اسلام آباد سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے اڑان بھرنے والی پرواز 5 گھنٹے کے براہ راست سفر کے بعد مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے مانچسٹر پہنچی۔

پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے مانچسٹر ائیرپورٹ پر پرواز کا استقبال کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی بحالی کا افتتاح کردیا، پہلی پرواز آج مانچسٹر روانہ ہوگی

گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے ہوابازی و دفاع خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن کے برطانیہ فلائٹ آپریشن بحالی کا افتتاح کیا تھا۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی تقریب میں شریک تھیں۔

یاد رہے کہ 2022 میں پی ٹی آئی کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے ایوان میں پاکستانی پائلٹوں کی جعلی ڈگریوں سے متعلق بیان پر یورپی یونین اور برطانیہ نے قومی ائیرلائن پر پابندی لگا دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کی غزہ میں امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، حملے میں 6 فلسطینی زخمی ہم اسرائیل کو دوبارہ جنگ شروع کرنے کا جواز نہیں دیں گے، سربراہ حماس بھارت کی افغان طالبان کے ساتھ مل کر پانی روکنے کی کوشش، پاکستان نے دفاعی منصوبہ تیار کرلیا بلوچستان میں دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے،جائزہ لینا ہوگا کن وجوہات پر بدامنی پیدا ہوئی؟ وزیراعظم شہباز شریف چین امریکہ معاشی و تجارتی مذاکرات کا ملائیشیا میں آغاز عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں 5 دن بعد سونا پھر سے مہنگا ہوگیا عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قومی ائیرلائن اسلام آباد سے پہلی پرواز

پڑھیں:

دارالحکومت کے پوش علاقوں میں زمینوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

ویب ڈیسک : وفاقی ڈارالحکومت اسلام آباد کے پوش علاقوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد کے رہائشی، کمرشل اور دیہی علاقوں کے لیے 68 مقامات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق اسلام آباد کے نئے ہاؤسنگ منصوبوں اور پوش علاقوں جیسے سیکٹر ای سیون، ایف سیون، ایف سکس اور ایف ایٹ میں ویلیوایشن ریٹس میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں املاک کی قیمت پر نظرثانی کے بعد کچھ علاقوں کی قیمتیں کم بھی کی گئی ہیں۔

پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی

ایف بی آر کے جاری ایس آر او کے مطابق، غیر منقولہ جائیدادوں کی نئی ’منصفانہ مارکیٹ ویلیو‘ مقرر کر دی گئی ہے۔ نئے ایس آر او کے مطابق ایسی رہائشی اور کمرشل عمارت جن کا اسٹرکچر پانچ سال پرانا یا اس سے کم ہو ان کی ویلیو 4000 روپے فی مربع فٹ ہو گی، اگر عمارت کا اسٹرکچر پانچ سال سے پرانا ہو ان کی ویلیو 3000 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک تحفظ آئین کا 20اور 21دسمبر کو اسلام آباد میں قومی کانفرنس بلانے کا اعلان
  • دارالحکومت کے پوش علاقوں میں زمینوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • تحریک تحفظ آئین کا 20 اور 21 دسمبر کو اسلام آباد میں قومی کانفرنس بلانے کا اعلان
  • تحریک تحفظ آئین کا 20 اور 21 دسمبر کو اسلام آباد میں قومی کانفرنس بلانے کا اعلان
  • رجب بٹ اور ندیم نانی والا اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش، حفاظتی ضمانت منظور
  • معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ برطانیہ سے پاکستان پہنچ گئے
  • یوٹیوبر رجب بٹ برطانیہ سے بے دخلی کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے
  • برطانیہ، دورانِ پرواز خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالے شخص کو سخت سزا و جرمانہ
  • سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل؛ انڈونیشیا کے صدر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے