وزیراعظم تین روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیرِاعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ریاض روانہ ہوں گے۔
وزیرِاعظم کا دورہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ہوگا، شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ریاض جائیں گے۔
وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے سینیئر اراکین بھی شامل ہیں۔
وزیرِاعظم 27 سے 29 اکتوبر تک مستقبل کی سرمایہ کاری کانفرنس ’’ایف آئی آئی 9‘‘ میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع ’’خوشحالی کی کنجی: ترقی کی نئی سرحدوں کا انکشاف‘‘ رکھا گیا ہے۔ عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
وزیرِاعظم کا سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی و افرادی قوت پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
وزیرِاعظم دیگر عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ شہباز شریف پاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت اور پائیدار ترقی کے منصوبے اجاگر کریں گے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق دورہ اقتصادی سفارت کاری کو فروغ دینے کی عکاسی کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ایئرپورٹ پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔
پاکستان اور انڈونیشیا کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر، وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔
سوچ آزاد ہو جائے تو قومیں خود بخود آگے بڑھنے لگتی ہیں،قومیں صرف وسائل سے نہیں، فکر سے بنتی ہیں
پرابوو سوبیانتو صدر آصف زرداری اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔
دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم اور ثقافت پر بات چیت ہوگی جبکہ متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔
مزید :