پی ٹی آئی رہنماؤں‘ کارکنان کیخلاف مقدمات کی سماعت کل ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج، آزادی مارچ اور دیگر مقدمات کی سماعت کل منگل 9 دسمبرکوہوگی۔ سابقہ سماعت پر اہم پیش رفت نہ ہوسکی تھی سماعت جج طاہر عباس سپرا کریں گے ۔26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ آبپارہ، کوہسار اور ترنول میں درج مقدمات کی بھی سماعت ہوئی۔ غیر حاضر ملزمان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرنے کا حکم دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد اسکوٹی حادثہ: جج محمد آصف کے کمرعمر بیٹے کو ضمانت مل گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج محمد آصف ریکی کے بیٹے کو 2لڑکیوں کو گاڑی سے کچل کر مارنے کے کیس میں ضمانت مل گئی۔اسلام آباد اسکوٹی
حادثے میں جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں گرفتار ملزم ابوذرکو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر پیش کیا گیا۔عدالت کے سامنے متاثرہ خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا۔ ایک لڑکی کابھائی عدالت میں بیان دینے آیا تھا اور والدہ کا آن لائن بیان ریکارڈکیاگیا۔ دوسری جاں بحق لڑکی کے والد کا بیان عدالت میں ریکارڈ کیا گیا۔دونوں خاندانوں میں صلح ہونے کے بعد ملزم کے خلاف کیس ختم کردیا گیا۔متاثرہ خاندانوں کے بیان کے بعد ملزم کی ضمانت منظور ہوگئی اور عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ 5 روز قبل سیکرٹریٹ چوک شاہراہ دستور پر گاڑی کی اسکوٹی کو ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئی تھیں۔حادثے میں جاں بحق خواتین کی شناخت ثمرین اور تابندہ کے نام سے ہوئی تھی جب کہ واقعے کا مقدمہ جاں بحق لڑکی ثمرین کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے گاڑی کے ڈرائیور ابوذرکو گرفتارکرلیا تھا،گرفتار ڈرائیور کے والد جج ہیں۔