بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کیخلاف بڑا آپریشن، 188 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر 2025ء ) بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف متحدہ عرب امارات کی قیادت میں بڑا عالمی کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے نتیجے میں 188 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے 14 ممالک میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف ایک بین الاقوامی آپریشن کی قیادت کی جس کے نتیجے میں 188 ملزمان گرفتار ہوئے، اس مقصد کے لیے متحدہ عرب امارات نے روس، انڈونیشیا، بیلاروس، سربیا، کولمبیا، تھائی لینڈ، نیپال، پیرو، برازیل، فلپائن، کرغزستان، ایکواڈور، مالدیپ اور ازبکستان میں مربوط بین الاقوامی آپریشن کی قیادت کی۔
بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے جرائم کا مقابلہ کرنا تھا، جس کے اہم نتائج برآمد ہوئے، اس کے نتیجے میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے 165 بچوں کو بچاتے ہوئے 188 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، اور حکام نے 28 مجرمانہ نیٹ ورکس کو ختم کردیا۔(جاری ہے)
اماراتی وزیر داخلہ سیف بن زید آل نہیان نے بتایا کہ اس آپریشن کے نتیجے میں ان جرائم میں استعمال ہونے والے متعدد الیکٹرانک اکاؤنٹس میں خلل پڑا اور مختلف براعظموں میں الیکٹرانک مانیٹرنگ کی تشکیل ہوئی، مزید برآں اس کریک ڈاؤن نے عالمی تعاون کو بڑھانے کے لیے پولیس ایجنسیوں کے درمیان مہارت کے تبادلے میں سہولت فراہم کی، دنیا بھر میں بچوں کی حفاظت کے لیے اپنے تمام شراکت داروں کے انسانی ہمدردی کے عزم اور کمیونٹی کی سلامتی کو مضبوط بنانے والی مشترکہ کوششوں کے لیے ان کی لگن کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے نتیجے میں کے لیے
پڑھیں:
لاہور: فوڈ اسٹریٹ آئی خاتون کو ہراساں کرنے والے دو اوباش گرفتار
لاہور:ٹبی سٹی پولیس نے فیملی کے ہمراہ فوڈ اسٹریٹ آئی خاتون کو ہراساں کرنے والے دو اوباشوں کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر خاتون کو تنگ کیا، ہودہ اشارے کیے اور بازو پکڑنے کی کوشش کی۔ ٹبی سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرکے ملوث ملزمان عالیان اور عمر کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، انہوں نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او ٹبی سٹی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنا ریڈ لائن ہے، ایسے اوباش جیل جائیں گے۔