سعودی عرب نے عمرہ ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی کردی
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب عمرہ ویزہ حاصل کرنے کے بعد ایک ماہ کے اندر سعودی عرب پہنچنا لازمی ہوگا۔ وزارت کے مطابق اگر کوئی شخص ویزا جاری ہونے کے 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہیں ہوتا تو اس کا ویزا خود بخود منسوخ تصور کیا جائے گا۔
نئے ضوابط کے تحت عمرہ ویزے کے اجرا کے بعد سعودی عرب میں داخلے کے لیے دی جانے والی مدت تین ماہ سے کم کرکے ایک ماہ کر دی گئی ہے۔ تاہم سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد زائرین کو قیام کے لیے بدستور تین ماہ کا وقت ہی دیا جائے گا، یعنی داخلے کے بعد ان کے قیام کے ایام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے عمرہ کے مشیر احمد باجیفر کے مطابق یہ نئے قواعد آئندہ ہفتے سے نافذالعمل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت حج و عمرہ نے یہ فیصلہ زائرین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر کیا ہے تاکہ انتظامی معاملات بہتر طریقے سے نمٹائے جا سکیں۔
عرب میڈیا کے مطابق رواں سال جون سے اب تک دنیا بھر کے 40 لاکھ سے زائد افراد کو عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ایک نمایاں اور تاریخی اضافہ ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی افغان پالیسی لائق تحسین ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) معروف تاجر رہنما اور اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی افغان پالیسی قابل تعریف اور ملکی مفادات کے عین مطابق ہے۔ پاکستان کے بنیادی مفادات کے تحفظ کے لیے ایک مستحکم اور دوراندیش افغان پالیسی کو عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے۔ حکومت کا واضح اور ٹھوس مؤقف اس خطے کے مفاد میں ہے اوریہ پالیسی پاکستان کی خودمختاری، سرحدی سلامتی اور آبی خود انحصاری کو مقدم رکھتی ہے۔شاہد رشید بٹ نے خبردار کیا کہ افغانستان بھارت کے اشاروں پر خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ اگر پاکستان کے دریاؤں کے بہاؤ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اسے کھلی جنگ سمجھا جائے گا کیونکہ یہ پانی پاکستان کی زراعت، توانائی اور قومی بقا کی شہ رگ ہے۔ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے کسی بھی یکطرفہ اقدام کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔شاہد رشید بٹ نے کہا کہ حکومت کی افغان حکمت عملی ماضی سے بہت بہتر ہے جس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان ٹی ٹی پی کی بھرپور مدد کر رہا ہے جو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی استحکام پر براہِ راست حملے کر رہے ہیں۔ کابل اپنی بین الاقوامی اور علاقائی ذمہ داریوں سے منہ موڑ رہا ہے۔ طالبان شدت پسند گروہوں کی خوشامدانہ پالیسی ترک کریں ورنہ انھیں پچھتانا پڑے گا۔ شاہد رشید بٹ نے کہا کہ افغانستان کو دانشمندی سے فیصلہ کرنا ہوگا۔ پرامن بقائے باہمی ممکن ہے مگر پاکستان کے بنیادی مفادات کی قیمت پر نہیں۔
 مودی اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف
مودی اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف