امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے عالمی محصولات کے منصوبے کو مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی محصولات (Global Tariffs) کے منصوبے کے خلاف قرارداد منظور کر لی ہے، جو گزشتہ تین دنوں میں اس نوعیت کی تیسری قرارداد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی پابندیوں کا شاخسانہ، روسی نیفتھا بردار جہاز بھارتی ساحل پر پھنس گیا
51 کے مقابلے میں 47 ووٹوں سے منظور ہونے والی اس قرارداد میں چار ریپبلکن سینیٹرز نے ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔ ان میں رینڈ پال، لیزا مرکووسکی، سوزن کولنز اور مچ میکونل شامل ہیں۔
قرارداد کے ذریعے ٹرمپ کے اس قومی ایمرجنسی حکم کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی، جس کے تحت انہوں نے رواں سال دنیا بھر کے بیشتر ممالک پر 10 سے 50 فیصد تک کے محصولات عائد کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے دورہ جنوبی کوریا سے چند گھنٹے قبل شمالی کوریا کا کروز میزائل تجربہ
سینیٹر رینڈ پال نے کہا کہ تجارتی خسارے کو ’قومی ہنگامی صورتحال‘ قرار دینا بے معنی ہے۔ ان کے مطابق یہ محض ایک حسابی غلط فہمی ہے جو کسی حقیقی قدر یا فائدے کا اشارہ نہیں دیتی۔
یہ قرارداد محض علامتی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ایوانِ نمائندگان کی ریپبلکن قیادت نے مارچ تک اس معاملے پر ووٹنگ مؤخر کر رکھی ہے۔ اگر ایوان میں قرارداد منظور بھی ہو جائے تو صدارتی ویٹو کو مسترد کرنے کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہوگی۔
ٹرمپ اس وقت اپنے ایشیائی دورے میں محصولات کو تجارتی معاہدوں اور بیرونی سرمایہ کاری کے حصول کا ذریعہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ سینیٹ کی یہ کارروائی ان کے اقتصادی ایجنڈے کے خلاف ایک واضح سیاسی پیغام سمجھی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکی سینیٹ ٹیرف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکی سینیٹ ٹیرف ٹرمپ کے
پڑھیں:
سپریم کورٹ: شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے واضح کیا کہ وہ سینیٹ الیکشن کے عمل میں مداخلت نہیں کرے گی۔
سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر سے استفسار کیا کہ جب آپ نے سینیٹ الیکشن کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے تو پھر حکمِ امتناع کی کیا ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: عمر ایوب اور شبلی فراز نااہلی کیسز کی سماعت، مدعیوں نے 3 درخواستیں واپس لے لیں
بیرسٹر گوہر نے مؤقف اپنایا کہ صرف ایک نشست پر انتخاب ہونا ہے اور ہمیں الیکشن کمیشن سے ‘بڑے بے آبرو ہو کر’ نکالا گیا، لہٰذا عدالت الیکشن روکنے کا حکم جاری کرے۔ تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کر دی۔
سپریم کورٹ نے مزید حکم دیا کہ پشاور ہائیکورٹ کا کیس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے عدالتِ عالیہ کو ہدایت کی کہ وہ شبلی فراز کی زیرِ التوا درخواست پر فریقین کو سن کر فیصلہ صادر کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سپریم کورٹ سینیٹ شبلی فراز صدر زرداری نے آزادکشمیر میں نئی حکومت سازی کی منظوری دیدی
صدر زرداری نے آزادکشمیر میں نئی حکومت سازی کی منظوری دیدی