بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی میں گھر کے اندر فائرنگ سے نوعمر لڑکا شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 7 سالہ عدنان کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی گھر کے اندر کمر پر لگنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو بعدازاں سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا تاہم اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایبٹ آباد: ڈی ایچ کیو اسپتال سے مبینہ اغواء ہونے والی ڈاکٹر کی لاش مل گئی

—فائل فوٹو

ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو اسپتال سے مبینہ اغواء ہونے والی ڈاکٹر وردہ کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں تعینات ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں اسپتال سے گئی تھیں۔

ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانت کے طور رکھوایا تھا۔ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

ایبٹ آباد: 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانتاً رکھوانے والی میڈیکل افسر مبینہ طور پر اغوا

پولیس کے مطابق ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ اسپتال سے گئی تھیں، رات گئے تک گھر نہیں پہنچیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے اغواء کے الزام میں ان کی دوست اور ان کے ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا تھا۔ واقعے کی تحقیقات ہر پہلو سے کی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹر وردہ کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، کیماڑی گیٹ نمبر 15 کے قریب حادثے میں زخمی شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا
  • کراچی، گھر میں بنے گودام میں آگے لگنے سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا
  • پشاور، پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کے سسرال پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، ملازم زخمی
  • پشاور میں پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کے سسرال پر مسلح افراد کا حملہ، ملازم شدید زخمی
  • کچرہ خانے میں لگنے والی آگ نے دمہ کے مریضوں کی زندگی اجیرن کردی
  • پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ، فائرنگ سے ایک شخص زخمی
  • پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کی رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، ملازم زخمی
  • کراچی: راؤ انوار کی ڈبل کیبن گاڑی میں آگ لگ گئی
  • ایبٹ آباد: ڈی ایچ کیو اسپتال سے مبینہ اغواء ہونے والی ڈاکٹر کی لاش مل گئی
  • کراچی، سہراب گوٹھ میں کپڑے کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا