کراچی، گھر میں بنے گودام میں آگے لگنے سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے ایک گھر میں بنے گودام میں آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہونے والا شخص دوران علاج سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ مہاجر چوک کے قریب منگل کی شام کو گھر میں آتشزدگی کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہونے والا 35 سالہ خرم ولد احتر حسین منگل کو دیر رات سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے گھر میں گودام بنا ہوا تھا جس میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگ گئی جس سے خرم جھلس کر زخمی ہوا تھا ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گھر میں
پڑھیں:
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے: عطا تارڑ
فائل فوٹووفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔
پاکستان میں فلڈ ڈیزاسٹر 2025 کے لیے عطیات کی تقریب سے خطاب میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے، چین پاکستان کا دوسرا گھر اور پاکستان کا بھی چین دوسرا گھر ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستانی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔ چین ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مزید کہا کہ عوامی رابطوں کی بدولت ہمارے ہاں چین کی ثقافت پروان چڑھ رہی ہے۔