صدر زرداری نے آزادکشمیر میں نئی حکومت سازی کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد :۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آزادکشمیر میں عدم اعتماد لانے اور حکومت بنانے کی منظوری دے دی۔ صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔
رہنما پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری یاسین کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان اجلاس میں شریک تھے، اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی، دوسرا سیشن آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق کو عہدے سے ہٹانے اور نئی حکومت بنانے سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں ان ہاﺅس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا۔
صدر آصف زرداری نے آزادکشمیر میں عدم اعتماد لانے اور آزادکشمیر میں حکومت بنانے کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری یاسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں حکومت بنانے جارہی ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔
چوہدری یاسین نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین، لطیف اکبر اور سردار یعقوب امیدوار ہیں۔
وزیراعظم آزادکشمیر مستعفی نہ ہوئے تو تحریک عدم اعتماد کے لیے نمبر پورے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز حکومت سازی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چوہدری یاسین حکومت بنانے
پڑھیں:
نئے صوبے بنانے کیلئے قومی اسمبلی میں اتفاق رائے موجود ہے، بلاول
لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی خوبی رہی ہے کہ ہم جمہوری بھی رہے اور گورنر راج بھی لگائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 20 نئے صوبے بنانے سے پہلے جن نئے صوبوں پر اتفاق رائے ہے وہاں بنائیں۔
لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نئے صوبے بنانے کے لیے اتفاق رائے موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ 20 صوبے بنانے سے پہلے جہاں نئے صوبے بنانے سے متعلق اتفاق رائے موجود ہے پہلے وہاں بنائیں، اس وقت ہماری اکثریت نہیں تھی جب نئے صوبے بنانے پر اتفاق ہوا تھا۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ جو ان کی اپنی تجاویز ہے اس پر عمل درآمد ہونا ہے تو فوری کریں، جو کام ہونا تھا وہ تو ہو ہی رہا ہے۔
ایک سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی خوبی رہی ہے کہ ہم جمہوری بھی رہے اور گورنر راج بھی لگائے۔