لاہور: بچوں سے بدفعلی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
لاہور:
ریلویز پولیس اسپیشل برانچ نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر کارروائی میں بچوں سے بدفعلی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اسپیشل برانچ لاہور نے مخبر خاص کی اطلاع پر تھانہ ڈسٹرکٹ پولیس پائی خیل ضلع میانوالی کو مطلوب ملزم محمد اشرف کو گرفتار کرکے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا۔
ملزم نے 12 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی اور ناکامی پر بچے کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
ملزم کے خلاف تھانہ پائی خیل ضلع میانوالی میں بجرم 324-PPC مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے مشکوک ملزم گرفتار
لاہور:ڈولفن پولیس نے گلشن راوی واسا موڑ کے قریب اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے مشکوک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈولفن ٹیم نے بینک الارم کی بنا پر ملزم کو موقع سے گرفتار کیا، ملزم اے ٹی ایم مشین کا مین لاک کھولنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق ملزم حبیب الحق کا تعلق ضلع باجوڑ ایجنسی سے ہے، ملزم کی حرکات و سکنات مشکوک ہیں، ملزم کو تفتیش کے لیے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کردیا گیا۔