بہترین محققین کی لسٹ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان آئیو نیڈس اور ان کی ٹیم نے مرتب کی جس میں بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں اعلیٰ تعلیم کے مختلف شعبوں سے ایک لاکھ محققین کو شامل کیا گیا تھا۔ ان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور امیج پروسیسنگ سے ڈین آف سائنس ڈاکٹر محمد سعید اکرم، انفارمیشن اینڈ لائبیریری سائنسز سے پرووائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود ودیگر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے47 پروفیسرز کو سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلفورنیا کی جاری کردہ دنیا کے بہترین محققین کی فہرست میں 2 فیصد سائنسدانوں کی دوڑ میں شامل کر لیا گیا۔ بہترین محققین کی لسٹ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان آئیو نیڈس اور ان کی ٹیم نے مرتب کی جس میں بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں اعلیٰ تعلیم کے مختلف شعبوں سے ایک لاکھ محققین کو شامل کیا گیا تھا۔ ان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور امیج پروسیسنگ سے ڈین آف سائنس ڈاکٹر محمد سعید اکرم، انفارمیشن اینڈ لائبیریری سائنسز سے پرووائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود، کیمیکل فزکس سے ڈاکٹر منور عقیل اقبال، بزنس اینڈ مینجمنٹ سے ڈاکٹر ثمر راہی، بزنس اینڈ مینجمنٹ سے ڈاکٹر طلعت اسلام، کیمیکل انجینئرنگ سے ڈاکٹر محمد راشد عثمان، جنرل فزکس سے ڈاکٹر نعمان رضا، نیوکلیئر اینڈ پارٹیکل فزکس سے ڈاکٹر ذیشان یوسف، آپٹو الیکٹرانکس اور فوٹونکس سے ڈاکٹر صائمہ ارشد، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور امیج پروسیسنگ سے ڈاکٹر محمد ریاض، پلانٹ بائیولوجی اور باٹنی سے ڈاکٹر ارشد جاوید، کیمیکل انجینئرنگ سے ڈاکٹر محمد عمران دین، پلانٹ بیالوجی اور باٹنی سے ڈاکٹر نورالعین، آپٹو الیکٹرانکس اور فوٹونکس ڈاکٹر غزالہ اکرم، مکینیکل انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ سے ڈاکٹر عزیز اللہ اعوان، زوالوجی سے ڈاکٹر عبدالرحمن و دیگر کے نام شامل ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بہترین محققین کی پنجاب یونیورسٹی یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد سے ڈاکٹر

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا