جس کو جہاد کا شوق ہے وہ فوج میں شامل ہو‘ علامہ طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جس کو جہاد کا شوق ہے وہ فوج میں شامل ہو‘پاک سعودی دفاعی معاہدے سے زیادہ مقدس بات کوئی نہیں ہے کہ اللہ کے گھر اور مسجد نبویؐ کی سیکورٹی کی ذمہ داری پاکستان کو ملی ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جہاد ریاست کا حق ہے، کسی گروہ یا فرد کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں جب کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم پہلے روز سے ہی مکہ و مدینہ کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی وتحفظ حاصل ہے اور مثالی مذہبی ہم آہنگی موجود ہے ، پاکستان کے اندر مسیحی بھائیوں نے تعلیم اور دفاعی میدان میں جو کردار ادا کیا ہے اس کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاکستان کو تاریخی فتح نصیب ہو ئی، بھارت نے جنگ چھیڑی تو پاکستان سے بھرپور جواب ملا، پاکستانی قوم نے متحد ہوکر اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو دھول چٹا دی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاک بھارت ٹیم کے درمیان مصافحہ کا تنازعہ، حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹرز مشکل کنڈیشنز کا حل ڈھونڈنے لگے ہیں۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ یہاں کھیلنا آسان نہیں ہے، امید ہے کہ آنے والے میچز میں ٹاپ آرڈر کھلاڑی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصافحہ کے تنازع سے ہمارا کچھ لینا دینا نہیں، یہ بورڈ کا معاملہ ہے۔
واضح رہے کہ 14 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ میں ٹاس کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔
میچ کے بعد بھی بھارتی ٹیم مصافحے کے لیے میدان میں نہ آئی اور ڈریسنگ روم کا دروازہ بند کرلیا تھا۔