اسلام آباد:۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا یہ کہنا کہ بانی تحریک انصاف کا دور ختم ہوچکا ہے، ایک خام خیالی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز کا چیلنج قبول کرتے ہیں۔

اسد قیصر نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ایک جھوٹ ثابت ہوا ہے، کیونکہ ن لیگ نے خود ووٹ چوری کرکے حکومت بنائی۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بار بار یہی مطالبہ کر رہی ہے کہ انتخابات ایک نیوٹرل امپائر کے تحت اور شفاف انداز میں کرائے جائیں تاکہ عوامی مینڈیٹ سامنے آ سکے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں کو شفاف الیکشن میں حصہ لینا چاہیے اور ہمیں ایک جیسی لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اور اتحادی جماعتیں خود کو سچا سمجھتی ہیں تو آئندہ الیکشن میں صرف دس نشستیں جیت کر دکھائیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے عوامی اعتماد بحال ہوگا اور حقیقی مینڈیٹ سامنے آئے گا۔ دفاعی معاہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین پاکستانی عوام کے عقیدے اور جذبات سے جڑے ہیں اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ یہ ریاست سے ریاست کا معاہدہ ہے اور پاکستانی عوام حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ کی شہری یونین کونسلوں کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر 2025 کو منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کی مدت 13 سے 17 نومبر تک مقرر کی گئی ہے، جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 18 نومبر کو شائع کی جائے گی۔ کاغذات کی اسکروٹنی 19 سے 24 نومبر تک ہوگی اور امیدوار 28 نومبر تک اپیلیں دائر کر سکیں گے۔ اپیلیٹ ٹربیونل تمام اپیلوں پر فیصلے 3 دسمبر تک نمٹا دے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابی نشانات 6 دسمبر کو امیدواروں کو الاٹ کیے جائیں گے۔ پولنگ 28 دسمبر کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد ترقیاتی اسکیموں کے نئے اعلانات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ سرکاری افسران کے تبادلے بھی انتخابی نتائج کے اعلان تک روک دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر پولنگ اسٹیشنز کی نگرانی کریں گے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے اور عوام بلاخوف و خطر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں۔

الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں، سیاسی جماعتوں اور سرکاری اداروں کو انتخابی ضوابط کی مکمل پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ شفاف، منصفانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی بیانیہ نازی پروپیگنڈے جیسا، نسل کشی پر مبنی ہے‘ملکہ رانیہ
  • اسرائیلی بیانیہ نسل کشی پرمبنی اور نازی پروپیگنڈا جیسا ہے: ملکہ رانیہ
  • ای سی پی کا اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کا کیس 13 نومبر کو سننے کا فیصلہ
  • الیکشن کمیشن کے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اہم فیصلے
  • الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا
  • تحریک انصاف نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
  • 27ویں ترمیم کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا، پیپلزپارٹی ٹوپی ڈرامہ کررہی ہے، اسد قیصر
  • الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
  • پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر