ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ایک اور قانونی مشکل کا سامنا ہے جہاں راجستھان میں کوٹا کنزیومر کورٹ نے انہیں باقاعدہ نوٹس جاری کردیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان پر الزام ہے کہ راج شری کمپنی کی اسپائسی مصنوعات پروموٹ کر رہے ہیں اور ایک اشتہار میں سلمان خان کو مذکورہ کمپنی کی جانب سے یہ دعویٰ کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے کہ اسپائس کا ہر دانہ سیفرون پر مشتمل ہے۔

سلمان خان اسی اشتہار کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سلمان خان کئی لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں اور کوٹا کنزیومر کورٹ میں درخواست دی گئی ہے اور نوٹس جاری کی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ دیگر ممالک میں سلیبریٹیز یہاں تک کہ کولڈ ڈرنکس پروموٹ نہیں کرتے ہیں لیکن یہاں بڑے فلم اسٹارز تمباکو اور پان مسالہ کا اشتہار دیا جاتا ہے اور چاہتے ہیں کہ اس طرح کی مصنوعات کی پروموشن کرتے ہوئے نوجوانوں کو گمراہ کن پیغام نہیں دیا جائے۔

درخواست گزار نے کہا کہ پان مسالہ اورل کینسر کا سب سے بڑا خطرہ ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور راجستھان ہائی کورٹ کے وکیل اندرموہن سنگھ ہنی نے الزام عائد کیا کہ یہ دعویٰ درست نہیں ہوسکتا ہے، ایک کلو گرام سیفرون تقریباً 4 لاکھ روپے مالیت کا ہے جبکہ پان مسالہ صرف 5 روپے میں دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

کوٹا کنزیومر کورٹ نے دونوں فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے اور اگلی سماعت 27 نومبر کو مقرر کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کورکماند ر ہائوس پر حملے کی  ویڈیو موجود ، سہیل آفرید ی نے گمراہ کرنے کی کوشش کی عطاتارڑ 

لاہور (خبرنگار) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس  میں  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے شہادت قلمبند کروا دی۔ بانی پی ٹی آئی کے معاون وکیل نے سینئر وکیل محمد حسین چوٹیا کی عدم دستیابی کی بنیاد پر گواہی ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جرح بعد میں کر لیجئے گا۔ عطا تارڑ نے حلف اٹھا کر شہادت قلمبند کراتے ہوئے عدالت میں بیان دیا کہ مدعی وزیراعظم شہباز شریف ایک معزز اور باوقار سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی سیاسی خدمات سے پوری دنیا واقف ہے۔ انہوں نے شہباز شریف کے مختلف انتخابات میں کامیابیوں اور سرکاری عہدوں پر فائز رہنے کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں، جن پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ یہ دستاویزات گواہ سے متعلق نہیں، تاہم عدالت نے دستاویزات ریکارڈ پر لے لیں۔ عطا تارڑ نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے 8 اپریل 2017 کو ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شہباز شریف پر پانامہ کیس واپس لینے کے لیے 10 ارب روپے کی پیشکش کا جھوٹا الزام لگایا، جو بعد ازاں مختلف ٹی وی پروگرامز، جلسوں اور پشاور سمیت متعدد شہروں میں عوامی اجتماعات کے دوران بھی دہرایا گیا۔ انہوں نے ویڈیو کلپس اور اخباری تراشے بھی عدالت میں پیش  کئے۔ عطا تارڑ نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ جھوٹے الزامات سے شہباز شریف کی ذاتی ساکھ اور قومی و بین الاقوامی سطح پر ان کی عزت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ عدالت نے عطا تارڑ کو آئندہ سماعت 15 نومبر جرح کے لیے طلب کر لیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف ہتک عزت کیس میں حقیقی پیشرفت ہو چکی ہے اور تمام ثبوت عدالت میں پیش کر دیے گئے ہیں، امید ہے انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران احمد نیازی نے جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا کہ آج جھوٹے الزامات لگانے والا خود کرپشن کے کیس میں اڈیالہ جیل میں ہے اور دہشت گردوں کی حمایت کرنے کے باعث قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ عمران نیازی کے وکلا اب تک 120 مرتبہ التواء مانگ چکے ہیں،آج بھی ان کے وکیل موجود نہیں تھے، ان کے پاس نہ کہنے کو کچھ ہے نہ ثبوت ہیں،  یہ شخص اداروں کے خلاف بھی پروپیگنڈا کرتا رہا اور دہشت گرد احسان اللہ احسان کو انٹرویو دیا، کسی مہذب ملک میں ایسا عمل قابل قبول نہیں، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ بلدیاتی نظام پر مکمل یقین ہے اور انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، ماضی میں وائس چیئرمینز نے اسی شہر میں احتجاج کیا تھا، ہم نے ترمیم کر کے انہیں حقوق دلوائے۔ عطاء  اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت قانون کی حکمرانی، معاشی بحالی اور سیاسی استحکام کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے  سہیل آفریدی کے حالیہ بیان اور سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپی کے  نے خود کور کمانڈر ہائوس جانے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر جاری کی جبکہ زمان پارک کی علیحدہ ویڈیو بھی ریکارڈ پر موجود ہے، دونوں ویڈیوز کو جان بوجھ کر خلط ملط کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی بھی ملزم کا ٹرائل اس بنیاد پر نہیں رک سکتا کہ وہ کسی منصب پر فائز ہے، وزیراعلیٰ ہوں یا عام شہری، قانونی کارروائی ہر حال میں ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، سینئر نائب صدر فیفا
  • گمراہ کن اشتہار کرنے کا الزام، بالی ووڈ ہیرو سلمان خان بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • سلمان خان پر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا الزام، ایک اور قانونی مشکل میں پھنس گئے
  • موبائل گم ہونے کا معاملہ: کورئیر کمپنی کو صارف کو موبائل اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم
  • کورکماند ر ہائوس پر حملے کی  ویڈیو موجود ، سہیل آفرید ی نے گمراہ کرنے کی کوشش کی عطاتارڑ 
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان اور وکیل سلمان اکرم راجا کی فوری ملاقات کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا جیل حکام کو عمران خان سے وکیل کی فوری ملاقات کرانے کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان سے سلمان اکرم راجا کی آج ہی ملاقات کرانے کا حکم
  • امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام