کے الیکٹرک پر وفاقی واجبات 203 ارب تک پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
ویب ڈیسک : کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کے واجبات میں اضافہ، جولائی 2025 تک مجموعی رقم 203 ارب روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے ساڑھے 5 ارب روپے زیادہ ہے۔
تاہم اس سال جون کے مقابلے میں کے الیکٹرک کے مجموعی واجبات میں 15 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ جون 2025 کےمقابلےجولائی 2025 میں کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کے مجموعی واجبات 15 ارب روپے کم ہوئے ہیں تاہم سود کی مد میں واجبات جون کی187 ارب روپے کی سطح پر برقرار ہیں، صرف اصل رقم کےحجم میں 15ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔
فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس کیپٹن نے میدان کے باہر اعلیٰ کرکٹ دکھا دی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نیپرا کو کےالیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف پر کارروائی سے روک دیا گیا
نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف پر کارروائی سے روک دیا۔
عدالت نے نیپرا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹسز جاری کردیے اور فریقین سے 19 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔
دورانِ سماعت کے الیکٹرک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیپرا نے 20 اکتوبر کو ایسے فریق کی درخواست پر فیصلہ کیا جو مرکزی کیس میں فریق نہیں، نیپرا نے نظرِ ثانی کی درخواستیں مسترد اور از خود نوٹس کے تحت ٹیرف 32 روپے فی یونٹ مقرر کیا۔
وکیل نے بتایا کہ حکومت نے نئے ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تو کے الیکٹرک کو نقصان ہو گا، ایسی صورت میں کے الیکٹرک کو آپریشن بند کرنا بھی پڑسکتا ہے۔
الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ نیپرا نے نظرِ ثانی کے دوران درخواست گزار کو نوٹس تک جاری نہیں کیا، کے الیکٹرک نے نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل میں اپیل بھی دائر کی ہے۔