سندھ حکومت کے الیکٹرک بائیک منصوبے پر تحفظات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی ڈپٹی جنرل سیکرٹری امیرروان نے اپنے بیان میں سندھ ورکرز ویلفیئربورڈکی جانب سے مزدورخواتین میں 10 ہزارالیکٹرک بائیک تقسیم کرنے کے اعلان پر شدید تحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ سندھ بھرمیں رجسٹرڈ مزدور خواتین کی تعداداس قدرزیادہ نہیںہے کہ اس اسکیم کے ذریعے شفاف تقسیم ممکن ہوسکے۔اس صورتحال میں کرپشن کے ایک نئے دروازے کے کھلنے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزدور خواتین کی فلاح وبہبودکے ساتھ ساتھ رجسٹرڈمزدورمردبھی اس اسکیم کا حصہ ہونے چاہیے تھے تا کہ اصل مستحقین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ مزدور طبقہ پہلے ہی مہنگائی اور مشکلات سے دوچار ہے۔ اس لیے حکومت اورمتعلقہ ادارے مزدوروںکے مسائل کو سیاسی یا نمائشی اسکیموں کے بجائے حقیقی بنیادوں پر حل کریں۔ امیرروان نے مطالبہ کیا کہ سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ فوری طور پر اس اسکیم میں رجسٹرڈ مرد مزدوروںکو بھی شامل کرے اور شفافیت کے عمل کویقینی بنائے تاکہ یہ سہولت واقعی مزدوروںتک پہنچ سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکھر ،جماعت اسلامی سندھ کے رہنما مولاناحزب اللہ جکھرو فاتحہ خوانی کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250922-11-21