آصف لقمان قاضی کا الخدمت رازی اسپتال راولپنڈی کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-15
راولپنڈی(صباح نیوز)ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی نے الخدمت رازی اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے اسپتال کے علاج وسہولیات پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اسپتال میں مریضوں کا بہترین علاج ہورہاہے ، الخدمت رازی اسپتال راولپنڈی بڑا شاندار ماڈل ہے میں سمجھتا ہوں کہ ایک کیس اسٹیڈی کے طور پر اس کا مطالعہ کرنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی نے الخدمت رازی اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا،چیئرمین الخدمت رازی اسپتال راولپنڈی ابو عمیر زاہد نے آصف لقمان قاضی کوخوش آمدید کہااور اسپتال کا دورہ کرایا۔دورے کے دوران آصف لقمان قاضی نے اسپتال کے کیموتھراپی بلاک کی تکمیل، لیب کی توسیع اور ڈینٹل یونٹ کی تزئین وآرائش پر اطمینان کااظہار کیا، دورے کے دوان انہوں نے الخدمت رازی اسپتال راولپنڈی کی ٹیم سے بھی ملاقات کی اوراسپتال کے معیار اور توسیعی پروجیکٹس کا جائزہ لیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الخدمت رازی اسپتال راولپنڈی کا دورہ
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔