ٹرمپ نے صدارتی راہداری میں جوبائیڈن کی جگہ آٹو پین کی تصویر لگوادی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی صدارتی راہداری میں جوبائیڈن کی جگہ آٹو پین کی تصویر لگوادی ۔ ٹرمپ نے صدارتی واک آف فیم کی ایک نئی دیوار تعمیر کروائی ہے، جس پر امریکی صدور کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔ مگر حیران کن طورپر اس دیوار پر سابق صدر جو بائیڈن کی تصویر کے بجائے ایک آٹو پین کا پورٹریٹ لگا دیا گیا ہے۔ یہ وہی مشین ہے جس کے ذریعے کسی شخصیت کے دستخط خودکار انداز میں بنائے جاتے ہیں۔ دوسری جانب اس موضوع پر امریکی سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھڑ گئی۔ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ محض ایک مذاق نہیں بلکہ ایک متنازع سیاسی پس منظر رکھتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی 27 ویں ترمیم پر لین دین کے چکر میں ہے، اسد قیصر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-01-14
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 27 ویں آئینی ترمیم پر لین دین کرکے مک مکا کے چکر میں ہے۔ ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے حوالے سے درخواست دائر کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پیپلزپارٹی کی سیاست کا سوال ہے‘ پی پی کو اس پیکج کو مکمل طور پر مسترد کرنا چاہیے‘ بلاول کے نانا اور والدہ کی جمہوریت کے لیے بہت خدمات ہیں‘ 73ء کا آئین بھٹو صاحب کا بڑا تحفہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ذمہ داری