data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے دارلحکومت ماسکو میں اچانک نمودار ہونے والے آگ کے گولے نے ہلچل مچادی،جس نے رات میں دن کا سماں پیدا کردیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نہایت چمکیلی روشنی ممکنہ طور پر بولائیڈ کی وجہ سے تھی۔ یہ ایک چھوٹا شہابیہ ہوتا ہے جو ماحول کی گھنی تہوں میں مکمل طور پر بکھر جاتا ہے۔ ناسا کے اعداد و شمار کے مطابق ہر روز تقریباً 100 ٹن کائناتی دھول اور چھوٹا ملبہ زمین کی فضا میں داخل ہوتا ہے، جن میں سے زیادہ تر 120 کلومیٹر کی بلندی پر مکمل طور پر جل جاتا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

نئی دہلی ائرپورٹ کے نظام میں خرابی‘ سیکڑوں پروازیں متاثر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارلحکومت دہلی کے ائرپورٹ پر ائر ٹریفک کنٹرول کے سسٹم میں ٹیکنیکل خرابی کے باعث 100 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ائرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے زیر استعمال آٹو میٹک میسج سوئچینگ سسٹم ٹھیک طرح کام نہیں کر رہا تھا۔ سسٹم میں خرابی کے سبب کنٹرولرز کو فلائٹ پلان عملے کے ذریعے کرنا پڑے جس کے نتیجے میں پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ واضح رہے کہ دہلی ائرپورٹ روزانہ تقریباً ایک ہزار 550پروازوں کو سروس فراہم کرتا ہے۔اس سے قبل امریکی ریاست ٹیکساس میں پرواز میں بم کی افواہ کے بعد ریگن ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کر دی گئیں تھیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ویتنام میں طوفان کالمیگی سے تباہی‘ 5 افراد ہلاک
  • نئی دہلی ائرپورٹ کے نظام میں خرابی‘ سیکڑوں پروازیں متاثر
  • کویت : شہریت سے محروم کیے گئے افراد کے بینک اکاؤنٹ بھی منجمد
  • ماسکو میں پُراسرار آگ کے شعلے
  • جاپان: ریچھ کے بڑھتے حملوں کے باعث فوج تعینات
  • جرمنی: فی گھنٹہ اجرت بڑھا کر 14.60 یورو کر نے کی منظوری
  • جرمنی : 10 مریضوں کو قتل کرنے کے الزام میں نرس کو عمر قید
  • افغانستان : کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 4 افراد جاں بحق
  • شمالی کوریا جلد جوہری تجربہ کرسکتا ہے‘ جنوبی کوریا کا دعویٰ