اٹلی میں معرکہ حق انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد، افواجِ پاکستان سے والہانہ اظہارِ محبت
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
بریشیا، اٹلی میں معرکہ حق انٹرنیشنل سیمینار منعقد ہوا، جس میں چئیرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر (ستارہ خدمت) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ صدارت کے فرائض چوہدری قیصر بشیر کنگ نے انجام دیے۔
بڑی تعداد میں شرکتسیمینار میں اٹلی بھر سے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں کے افراد کے علاوہ جرمنی، فرانس اور اسپین سے بھی پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:اٹلی میں مقیم محب وطن پاکستانیوں نے سول نافرمانی تحریک مسترد کردی، زرمبادلہ بڑھانے کا عزم
شرکا نے افواجِ پاکستان، خصوصاً فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
حب الوطنی کے نعرے اور پرچموں کی بہارہال میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار رہی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر آویزاں کی گئیں۔ اس موقع پر ’پاکستان زندہ باد‘، ’پاک فوج زندہ باد‘ اور ’سید عاصم منیر زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس کی سعادت رضوان کاظمی نے حاصل کی، جبکہ احتشام صدیق نے نعتِ رسولِ مقبولؐ پیش کی۔
بعد ازاں پاکستان اور اٹلی کے قومی ترانے بجائے گئے جن کے احترام میں تمام شرکا کھڑے ہوئے۔ نظامت کے فرائض ملک احمد رضا وحید نے انجام دیے۔
مقررین کے خیالاتمقررین میں چوہدری فیصل محمود چیچی، قمر ریاض خان، راجہ محمد وسیم، شیراز گھرال، چوہدری عثمان منیر، قیصر بشیر کنگ اور ظل حسنین نمبردار شامل تھے۔
سب نے پاکستان اور افواجِ پاکستان سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا اور ہر مشکل گھڑی میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کیا۔
چوہدری پرویز اقبال لوہسر کا خطابمہمانِ خصوصی چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ بھارت نے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ دہشتگردی کی اصل ذمہ داری بھارتی حکومت اور آر ایس ایس پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ’لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ‘ کی بنیاد پر قائم ہوا اور ہمیشہ رب کے فضل اور اپنی بہادر افواج کے سائے میں محفوظ رہا۔
قومی اتحاد اور شہدا کو خراجِ تحسینچوہدری پرویز اقبال لوہسر نے 10 مئی 2025 کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی قوتوں کی سازشوں کے باوجود قوم اور فوج نے متحد ہو کر جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں اور ان کی ماؤں کا جذبہ پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بیرونی مدد مستقل ضمانت نہیں، اصل طاقت اتحاد اور قربانی ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ مکہ اور مدینہ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ان مقدس مقامات کی حفاظت ہر قیمت پر کی جائے گی۔
اختتام اور دعاسیمینار کے آخر میں صدرِ سیمینار چوہدری قیصر بشیر کنگ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور افواجِ پاکستان کے شہدا کے بلندیِ درجات کے لیے دعا کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اٹلی ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن بریشیا پاک فوج پاکستان پاکستان کا مطلب کیا پاکستانی پرچم پاکستانی پرشم چوہدری پرویز اقبال لوہسر معرکہ حق معرکہ حق انٹرنیشنل سیمینار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اٹلی بریشیا پاک فوج پاکستان پاکستان کا مطلب کیا پاکستانی پرچم پاکستانی پرشم معرکہ حق معرکہ حق انٹرنیشنل سیمینار معرکہ حق کہا کہ
پڑھیں:
چوہدری امجد گجر کی جانب سے پُروقارعشائیہ، نمایاں شخصیات کی شرکت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گزشتہ شب چوہدری امجد گجر کی جانب سے ایک پُروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری امجد گجر نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان انویسٹر فورم کے صدر شفقت محمود تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں کاروباری طبقے کے کردار کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے پُرامن اور کاروبار دوست ماحول ناگزیر ہے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض انجم اقبال نے انجام دیے جنہوں نے اپنے دلکش اور مؤثر انداز گفتگو سے تقریب کو نہایت خوبصورتی سے آگے بڑھایا۔ ان کی پیشکش اور موضوعات پر گرفت نے شرکاء سے بھرپور داد حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان بزنس فورم جدہ کے صدر عقیل آرائیں نے بھی خصوصی شرکت کی اور بزنس کمیونٹی کے باہمی روابط اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اجتماعات تعاون اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر چوہدری ریاض گھمن نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بزنس کمیونٹی کے اتحاد اور اجتماعی کوششوں سے ہی ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ تقریب میں لک برادران، سردار اقبال، انجینئر سجاد خان، چوہدری شاہد، افضل جٹ اور دیگر ممتاز کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔