پاکستان اور اٹلی مضبوط دوطرفہ شراکت داری پر متفق
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-08-7
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) پاکستان اور اٹلی مضبوط دوطرفہ شراکت داری پر متفق ہوگئے ہیں۔ جمعرات کو چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ، گرمجوش اور خوشگوار تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی شراکت داری باہمی احترام اور مسلسل بڑھتے تعاون پر قائم ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان اٹلی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین سینیٹر سرمد علی کی جانب سے اٹلی کی سفیر برائے پاکستان مارلینا آرمیلن کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اٹلی، یورپی یونین میں پاکستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے، جس سے معاشی اور سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہا جو دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔اطالوی سفیر نے دونوں ملکوں کے ایوانوں میں قائم پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کے کام کو سراہا اور اٹلی کی پارلیمان میں اٹلی–پاکستان فرینڈشپ گروپ کی چیئرپرسن سارا فیراری کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے اْمید ظاہر کی کہ سارا فیراری جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گی۔ سفیر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اور سینیٹ وفود نے گزشتہ برس اٹلی کے 2 دورے کیے تھے اور یقین ظاہر کیا کہ اٹلی کی پارلیمان اور سینیٹ کے اراکین بھی خیرسگالی کے ایسے ہی دورے کر کے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کریں گے۔سینیٹر سرمد علی نے اپنے خطاب میں معزز سفیر کا شکریہ ادا کیا اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں کو قریبی تعاون کے فروغ میں اہم قرار دیا۔ انہوں نے اْمید ظاہر کی کہ دونوں فرینڈشپ گروپس کے درمیان مسلسل روابط پارلیمانی سفارت کاری کو مضبوط بنائیں گے اور پاکستان–اٹلی شراکت داری کو مزید مستحکم کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ شراکت داری اور اٹلی انہوں نے
پڑھیں:
وزیراعظم کی صدر ورلڈ بینک سے ملاقات، ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا سے ملاقات ہوئی جس میں اصلاحاتی ایجنڈے اور ترقیاتی شراکت داری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ورلڈ بینک کو زیادہ مؤثر اور تیز تر ترقیاتی شراکت دار میں تبدیل کرنے پر اجے بنگا کی قیادت کو سراہا اور کورونا وبا اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کی معاونت کو قابل قدر قرار دیا۔
ٹرمپ اقوام متحدہ اجلاس میں بھی پاک بھارت جنگ بندی کا ذکر کرنا نہ بھولے
شہباز شریف نے عالمی بینک کے صدر کو حکومت کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا جس میں وسائل کے مؤثر استعمال، توانائی کے شعبے کی اصلاحات، نجکاری اور موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کے اقدامات شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اصلاحات پاکستان کو معاشی استحکام، سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہیں۔
وزیراعظم نے ورلڈ بینک کے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (2035-2026) کو بھی سراہا جس کے تحت پاکستان کے لیے 40 ارب امریکی ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے، انہوں نے اس کے مؤثر نفاذ کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
امریکی صدر امن کے داعی، دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں: شہباز شریف
صدر ورلڈ بینک اجے بنگا نے پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کو مثبت قرار دیتے ہوئے ترقیاتی ایجنڈے، اقتصادی اصلاحات اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف طویل المدتی اقدامات میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔