پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں بحر ہند کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
لاہور:
پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں "بحر ہند میں اسٹریٹیجک صف بندی" کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دفاعی ماہرین، سفارت کاروں، اسکالرز اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کے زیرِ اہتمام منعقدہ کانفرنس میں قومی سلامتی اور خطے کے امن جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئے، مقررین نے بحر ہند میں بڑی طاقتوں کی کشیدگی، جدید ٹیکنالوجی کے اثرات اور پاکستان کی حکمت عملی پر اظہار خیال کیا۔
سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سمندر سے پاکستان پر کسی بھی جارحیت کا ردعمل فوری، غیر متوقع اور مؤثر ہوگا۔
سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے علاقائی تعاون اور سفارتی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بحرِ ہند کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کثیرالجہتی روابط کی ضرورت ہے۔
کانفرنس کے شرکاء نے پاکستان کے مؤقف کو مضبوط اور مؤثر قرار دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھ پولیس گیمز کا انعقاد 14برس بعد نومبر میں ہوگا
سندھ پولیس گیمز کا 14 سال بعد انعقاد شایان شان طریقہ سے کیا جائیگا۔ 19 تا 22 نومبر سندھ پولیس گیمز میں ایک ہزار کے لگ بھگ پولیس اہلکار 18 کھیلوں میں شریک ہوں گے۔ پاکستان پولیس گیمز کا بھی میزبان کراچی ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس کمیٹی و ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے آج اپنے آفس گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ میں میڈیا بریفنگ میں کیا۔
اس موقع پر اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری ایس پی سعید آرائیں بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کی خصوصی ہدایت پر ہونے والے سندھ پولیس گیمز کی افتتاحی تقریب پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن میں ہوگی جس میں اسپورٹس لیجنڈز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ رزاق آباد ٹرینگ سینٹر، این سی سی اور دیگر مقاماتِ پر ہونے والے مقابلوں میں محکمہ پولیس کے تمام یونٹ اور ڈپارٹمنٹ کے جوان کھیلوں میں شریک ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ اب پولیس گیمز کا ہر سال انعقاد ہوگا۔ محکمہ پولیس میں مستقل بنیاد پر مختلف کھیلوں کی ٹیمیں بنائی جائیں گی۔