بالاج یاسر سے والد یاسر نواز کی گرل فرینڈ سے متعلق سوال پر والدین پر کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ و میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر اداکار و ہدایت کار یاسر نواز کے سب سے چھوٹے بیٹے بالاج یاسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی تنقید کی زد میں آگئی۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بالاج یاسر کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں بالاج اپنے والد کی گرل فرینڈز کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
A post shared by MediaMasala.
وائرل کلپ میں بالاج سے سوال پوچھا جاتا ہے کہ کیا آپ کو ٹھیک لگے گا اگر آپ کے والد کی گرل فرینڈ ہو؟ جس پر بالاج انکار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ’نو‘۔
بالاج کے انکار پر اس سے دوبارہ سوال کیا جاتا ہے کہ کیوں؟، جس پر بالاج سوال کرتا ہے کہ کیا بابا کی گرل فرینڈ ہماری دوسری ماں ہوگی؟
جب بالاج کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ بابا کی گرل فرینڈ ان کی ماں ہوں گی، تو وہ پھر سے انکار کردیتا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بالاج سے سوال کرنے والی خاتون دکھائی تو نہیں دے رہی ہیں تاہم ان کی آواز واضح انداز میں سنائی دے رہی ہے، جس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ ندا یاسر نہیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی تنقید کی زد میں آگئی ہے۔ صارفین ندا اور یاسر نواز کی تربیت پر سوال اُٹھا رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ کیا بچوں سے ایسے سوال کرنے چاہئیں؟
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی گرل فرینڈ سوشل میڈیا
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکا، زخمیوں کی مدد کرتے ہوئے نوجوان کی ویڈیو وائرل
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی مدد کرنے والے ایک نوجوان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں دھماکے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مدد کرنے والے ایک نوجوان کی بہادری دکھائی گئی ہے۔
اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکہ کے بعد کچہری کنٹین پر کام کرنے والے ویٹر اسد نے بہادری کی مثال بن گیا ، اسد دھماکہ کے وقت کنٹیں پر مصروف تھا دھماکے کی آواز سن کر فوراً سے انٹری گیٹ پر پہنچا جب لوگ سر خود کے باعث باہر بھاگ رہے تھے ویٹر اسد کی جانب سے زخمیوں کو اٹھایا جا رہا تھا… pic.twitter.com/Zpm2xotk76
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) November 12, 2025
کہا جا رہا ہے کہ کچہری کی کینٹین میں کام کرنے والے اسد دھماکے کے وقت اپنے کام میں مصروف تھے۔ دھماکے کی آواز سن کر وہ فوراً انٹری گیٹ کی جانب پہنچے اور زخمیوں کو اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
اسد نے ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے پہلے اور بعد میں زخمیوں کی اسپتال منتقلی میں فعال کردار ادا کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی بہادری کو سراہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اسد جیسے نوجوانوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز دیے جانے چاہئیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد دھماکا اسلام آباد کچہری جوڈیشل کمپلیکس خود کش دھماکا کچہری دھماکا