سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن، متعلقہ اضلاع کے حلقوں میں 24 ستمبر کو تعطیل ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
انتخابات کیلئے تمام تر ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ضمنی انتخابات 2 ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستوں پر ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے موقع پر صوبائی حکومت نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق متعلقہ اضلاع کے حلقوں میں بدھ 24 ستمبر کو تعطیل ہوگی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 24 ستمبر کو ہوں گے، انتخابات کیلئے تمام تر ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ضمنی انتخابات 2 ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستوں پر ہونگے۔ 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین، 13 جنرل وارڈ ممبر کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہونگے، 14 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران، 21 مانیٹرنگ افسران فرائض انجام دینگے۔
رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار187 ہے، ایک لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ انتخابی عمل کیلئے 1512 اہلکار ذمہ داریاں نبھائیں گے، مجموعی طور پر 167 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، 17 مرد،17خواتین اور 134 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 127 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 34 اسٹیشنز حساس قرار دیے گئے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نشستوں پر
پڑھیں:
پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں تیز، ووٹر میپنگ اور ڈیٹا کلیکشن کا عمل جاری
سٹی42:پنجاب حکومت نے ضمنی انتخابات کی تیاریوں میں شدت پیدا کر دی ہے اور انتظامی اداروں کو متحرک کر دیا ہے۔ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کو الیکشن کی نگرانی اور رپورٹنگ کا نیا ٹاسک سونپا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع میں ووٹر میپنگ اور ڈیٹا اپڈیٹ کا عمل جاری ہے۔
حکومت کے فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں جیسے اپنی چھت اپنا گھر، راشن کارڈ، آسان کاروبار کارڈ، کسان کارڈ، دھی رانی پروگرام اور ہمت کارڈ کے مستفید شہریوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے۔ ووٹر میپنگ مکمل ہونے کے بعد عوام سے ووٹ کے حصول کے لیے رابطے کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
لاہور، فیصل آباد، وزیرآباد، ساہیوال، سرگودھا اور مظفرگڑھ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی حلقوں میں عوامی رابطہ، آگاہی اور ڈیٹا کلیکشن کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ جدید ایپلیکیشنز کے ذریعے ووٹر معلومات اور فیلڈ ڈیٹا کی مانیٹرنگ کا نظام بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ کال سنٹرز اور ڈور ٹو ڈور سروے مہم کی تجویز بھی زیر غور ہے۔