پارٹی کانفرنس، تقسیم اور زوال کے مقابلے میں متبادل پیش کرنے کا موقع ہے، برطانوی وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کی سالانہ کانفرنس میں ملک کے سامنے ایک مثبت متبادل پیش کرنے کا اہم موقع ہے، جو کہ ریفارم یوکے کی نمائندگی کرنے والی زہریلی تقسیم اور زوال سے بالکل مختلف ہے۔
کانفرنس سینٹر میں اپنی اہلیہ وِکٹوریہ اسٹارمر کے ہمراہ پہنچتے ہوئے وزیراعظم نے اسے اپنی جماعت کے لیے انتہائی اہم کانفرنس قرار دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے کہ ہم اپنی بات قوم کے سامنے رکھیں اور یہ بالکل واضح کریں کہ محب وطن قومی تجدید ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے، نہ کہ وہ زہریلی تقسیم اور زوال جو ہمیں ریفارم سے ملتا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نئی دہلی میں زہریلی ہوا کے خلاف احتجاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-06-3
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے شہر میں پھیلی ہوئی زہریلی ہوا پر حکومتی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ احتجاج ایسے وقت میں ہوا جب انتہائی چھوٹے خطرناک ذرات پر مشتمل گھنی دھند نے دارالحکومت کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔ احتجاج میں شامل والدین اپنے بچوں کو بھی ساتھ لائے تھے جنہوں نے ماسک پہن رکھے تھے اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین مشہور جنگی یادگار انڈیا گیٹ کے قریب جمع ہوئے تھے۔
نئی دہلی : مظاہرین شہر میں بڑھتی آلودگی پر حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں