ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں فوری سرمایہ لگانے کا کہا ہے،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250928-01-7
نیوجرسی ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں فوری
سرمایہ کاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ نیو جرسی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکا نے پاکستان میں آئی ٹی، توانائی، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی آمادگی ظاہر کی ہے جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو فوری طور پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی بہتری کے لیے نہایت مفید اور اہم رہی۔ صدر ٹرمپ امن چاہتے ہیں اور ماضی میں پاک بھارت جنگ بندی کے قیام میں بھی ان کا کردار قابلِ تعریف رہا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات کو نئی جہت دی جا رہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان معدنی وسائل کی قیمت کے منصفانہ تعین اور باہمی مفادات پر مبنی تجارتی معاہدوں پر بات چیت ہوئی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے اور ڈیڑھ سال میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے۔ بنگلا دیش کے ساتھ تعلقات میں بھی مسلسل بہتری آ رہی ہے اور تجارت و سفارت دونوں سطحوں پر مثبت پیش رفت جاری ہے۔قبل ازیں وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں علاقائی سلامتی، انسدادِ دہشت گردی اور انٹیلی جنس تعاون پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے سیکورٹی شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور پاک امریکا تجارتی معاہدے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔علاوہ ازیں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اقوامِ متحدہ کے مرکزی کردار کے ساتھ کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ دنیا کو مل کر مزید موسمیاتی مالی وسائل متحرک کرنے چاہئیں، جموں و کشمیر تنازع کا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ اور پرامن حل تلاش کیا جائے۔ وزیراعظم نے بین الاقوامی امن و استحکام کے فروغ اور ترقی پذیر ممالک کی آواز کو مؤثر بنانے میں سیکرٹری جنرل کی شاندار قیادت اور اقوامِ متحدہ کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے لیے اہم قومی و علاقائی مسائل پر بھی بات کی، جن میں جموں و کشمیر تنازعہ، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں اور پاکستان میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی شامل ہیں۔ وزیراعظم نے غزہ کی سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ناقابل واپسی سیاسی عمل شروع کرنے کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے اس عزم کو بھی دہرایا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
وزیراعظم
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان میں شہباز شریف کہ پاکستان کرتے ہوئے کے لیے
پڑھیں:
افغان پولیس پریڈ میں پاکستان مخالف ترانے، اسلام آباد کو آگ لگانے کی دھمکیاں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-01-15
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران پڑھے گئے پاکستان مخالف ترانوں نے خطے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔رپورٹس کے مطابق تقریب کے دوران پڑھے گئے ترانوں میں اسلام آباد کو آگ لگانے اور لاہور میں جھنڈے گاڑنے جیسے اشتعال انگیز اشعار شامل تھے۔تقریب میں پاکستان کے خلاف شدید نفرت انگیز زبان استعمال کی گئی جس نے سفارتی حلقوں میں سوالات اٹھا دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے وزیر نوراللہ نوری نے 7 نومبر کو سندھ اور پنجاب پر حملوں کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد یہ واقعہ سامنے آیا۔مزید برآں، طالبان انٹیلی جنس سے منسلک ڈیجیٹل میڈیا اکاؤنٹس بھی کئی بار اسلام آباد پر خودکش حملوں کی دھمکیاں دے چکے ہیں، جس سے پاکستان کی سیکورٹی ایجنسیوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سے پاک افغان تعلقات پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے اور دہشت گردی کے خطرات بڑھنے کا امکان ہے۔