کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو کا امریکی ویزا اس وقت منسوخ کر دیا گیا جب انہوں نے نیویارک میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کی اور امریکی فوجیوں کو ان کے احکامات ماننے سے روکنے کی اپیل کی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ صدر پیٹرو کا ویزا ان کی ’’بے احتیاط اور اشتعال انگیز‘‘ گفتگو کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب صدر پیٹرو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے نیویارک میں موجود تھے۔ انہوں نے یو این ہیڈکوارٹر کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کو مخاطب کیا اور کہا میں امریکی فوج کے تمام سپاہیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنی بندوقیں عوام کی طرف نہ اٹھائیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کی پیروی نہ کریں بلکہ انسانیت کی آواز پر لبیک کہیں۔صدر پیٹرو کے اس خطاب کو امریکی حکام نے فوج کو بغاوت پر اکسانے کے مترادف قرار دیا۔ خطاب کے بعد صدر پیٹرو نے ایکس پر مزید ویڈیوز شیئر کیں اور فلسطین کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا’’فلسطین کو آزاد کرو۔ اگر غزہ کا سقوط ہوا تو انسانیت مر جائے گی۔‘‘
منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے باضابطہ خطاب کے دوران بھی پیٹرو نے سابق صدر ٹرمپ کو غزہ میں ہونے والی ’’نسل کشی‘‘ کا شریک قرار دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بحیرہ کیریبین میں منشیات اسمگلنگ کے شبہ میں امریکی میزائل حملوں پر بھی شدید اعتراض کیا اور ان کے خلاف بین الاقوامی سطح پر فوجداری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ امریکہ نے اس نوعیت کا اقدام کیا ہو۔ چند ہفتے قبل فلسطینی صدر محمود عباس اور ان کے وفد کے نیویارک ویزے بھی منسوخ کر دیے گئے تھے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: صدر پیٹرو

پڑھیں:

حیدرآباد: رکن صوبائی اسمبلی راشد خان ، شفقت علی سولنگی ، عبداللطیف شیخ ودیگر اقبال ڈے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251110-2-20

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • امریکی شٹ ڈاؤن سے ہزاروں پروازیں منسوخ، ٹرمپ نے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو دھمکی دے دی
  • امریکی شٹ ڈاؤن سے ہزاروں پروازیں منسوخ
  • مکالمہ ہمارا پل، تعاون ہمارا راستہ ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ کا بین الاپارلیمانی کانفرنس سے خطاب
  • بھارت کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ دونوں ملکوں کے لیے تاریخی ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
  • جو بائیڈن بدترین صدر‘ کرپٹ انتخابات سے اقتدار میں آئے‘ ٹرمپ
  • جو بائیڈن انتخابی دھاندلی سے اقتدار میں آئے‘ ٹرمپ
  • امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن برقرار، 3,300 سے زائد پروازیں منسوخ
  • جو بائیڈن بدترین صدر، کرپٹ انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آئے: ٹرمپ
  • حیدرآباد: رکن صوبائی اسمبلی راشد خان ، شفقت علی سولنگی ، عبداللطیف شیخ ودیگر اقبال ڈے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
  • امریکا کی نئی ویزا پالیسی، موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا افراد کا داخلہ بند