وزیرِ اعظم شہباز شریف کچھ دیر بعد اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔
امریکا کے دورے پر جب وزیرِ اعظم شہباز شریف واشنگٹن ڈی سی ایئر پورٹ پہنچے تو ان کا امریکی حکام نے شاندار استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ اینڈریوز ایئر بیس پہنچے تو ان کا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم کا موٹر کیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئر بیس سے روانہ ہوا۔
ٹرمپ سے 2 دن میں تیسری ملاقاتوزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 2 دنوں میں گزشتہ روز تیسری ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزراء اور دیگر بھی شریک تھے۔
ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر و وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تعریفامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیرِ اعظم سے ملاقات سے قبل اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بہترین شخصیت کے مالک ہیں، وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف بھی شاندار شخص ہیں۔
ملاقات کے موقع پر صدر ٹرمپ نے شہباز شریف اورفیلڈ مارشل سے مصافحہ کیا اور گرمجوشی کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر رہنماؤں نے مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی کیا۔
صدر ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اوول آفس کا دورہ بھی کروایا۔
ملاقات تقریباً 1 گھنٹہ 20 منٹ سے زائد تک جاری رہی۔ ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مسلم رہنماؤں سے ملاقات اچھی رہی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر اعظم شہباز شریف
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی