واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ہیڈ کواٹرز کے باہر فلسطین کے حق مظاہرے میں شرکت کر کے اشتعال انگیزی کی، ان کا ویزا منسوخ کریں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ حکام نے کہا ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز کے باہر فلسطین کے حق مظاہرے میں شرکت کرکے کولمبین صدر گسٹاو پیٹرو نے لاپروائی کا ثبوت دیا ہے۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ کولمبین صدر نے امریکی فوجیوں کو اکساتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ سرکاری احکامات کی نافرمانی کریں اور اس لاپروائی اوراشتعال انگیزی پر ہم ان کا ویزا منسوخ کریں گے۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں مزید کوئی وضاحت نہیں دی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے، وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ کہاں ایک حکمران تھا جس کے دور میں پاکستان ڈیفالٹ کررہا تھا، اب پاکستان کی مشرق سے لے کر مغرب تک دنیا میں عزت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں، اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اب مہنگائی، انٹرسٹ ریٹ سمیت تمام میکرو اکنامک اشاریے مثبت ہیں، ماضی کے حکمران نے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات اپنی انا کی خاطر خراب کیے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اب پاکستان کی مشرق سے لے کر مغرب تک دنیا میں عزت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے، وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا: عطا تارڑ
  • H-1B ویزا فیس میں ڈرامائی اضافہ: امریکی شعبہ صحت کے لیے دھچکہ
  • فلسطینیوں کے حق میں احتجاج سے خطاب کرنے پر امریکا نے کولمبیا کے صدر کا ویزا منسوخ کردیا
  • وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
  • ایچ-1 بی ویزا کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، 8 امریکی متبادل ورک ویزے کونسے؟
  • کولمبین صدر کی اقوام متحدہ میں ٹرمپ پر کڑی تنقید، امریکی وفد اجلاس چھوڑ کر چلاگیا
  • امریکی ’ایچ ون بی‘ کی جگہ چین کا لانچ کردہ ’کے ویزا‘ کیا ہے؟
  • ’میرا گھر میرا آشیانہ‘ اسکیم دوبارہ شروع، کون کون فائدہ اٹھا سکتا ہے؟
  • ٹک ٹاکرز سے ٹیکس ریکوری کرنی ہے تو پنجاب سے شروع کریں: فیصل واؤڈا