کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس چوتھے روز بھی منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی چوتھے روز بھی منسوخ کر دی گئی۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ ٹرین سروس سپیزنڈ کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک اور پل بحال نہ ہونے کے باعث معطل ہے، متاثرہ ریلوے لائن اور پل کی مرمت جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ریلوے ٹریک اور پل اگلے دو روز میں بحال کرکے ٹرین چلائی جائے گی۔یاد رہے کہ دہشت گردوں نے23ستمبر کو سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کردیا تھا، اس سے پہلے بھی اس علاقے میں جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ بولان میں جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فیصل آباد ائرپورٹ‘ روس جانے والی جعلی مارشل آرٹس ٹیم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-08-18
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی فٹ بال ٹیم کے بعد بیرون ملک جانے والی جعلی مارشل آرٹس ٹیم گرفتار ہوگئی۔ فیصل آباد ائرپورٹ پر مارشل آرٹس کے کھلاڑی ظاہر کر کے
روس جانے والے 5 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جعلی مارشل آرٹس ٹیم فیصل آباد ائرپورٹ سے فلائٹ نمبر FZ392 کے ذریعے روس جا رہی تھی، جعلی ٹیم میں اقبال مرتضیٰ، عبدالوہاب، شاہزیب خان، سمیع اللہ، محمد سلیمان شامل ہیں۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مسافر مارشل آرٹس مقابلوں میں شرکت کا جھانسا دے کر روس جا رہے تھے، مسافروں کا تعلق لاہور، گجرانوالہ، حافظ آباد، نوشہرہ اور راولپنڈی سے ہے، ابتدائی تفتیش میں تمام مسافروں کو مارشل آرٹس کے کھیل سے لاعلم پایا گیا، ٹیم کے مبینہ ہیڈ اقبال مرتضیٰ کے پاس کوئی رجسٹریشن یا دعوت نامہ موجود نہ تھا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ٹرینرز شاہ زیب خان اور عبدالوہاب کو بھی کھیل کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں، مسافروں کو آف لوڈ کر کے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا۔