data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کل 28 ستمبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔

یو اے ای میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اس سے قبل دونوں ٹیموں کا دو بار سامنا ہو چکا ہے اور دونوں مرتبہ بھارت نے کامیابی حاصل کی ہے۔ مجموعی طور پر بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل رہی ہے۔ 2007 سے اب تک دونوں ملکوں کے درمیان صرف 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 12 بھارت اور صرف 3 پاکستان کے نام رہے ہیں۔

کرکٹ ماہرین فائنل سے قبل اسی ریکارڈ کو بنیاد بنا کر بھارت کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں، تاہم تاریخ یہ بھی بتاتی ہے کہ کثیر ملکی ایونٹس کے فائنلز میں پاکستان کو سبقت حاصل رہی ہے۔ دونوں ٹیمیں 2017 کے بعد پہلی بار کسی بڑے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس سے پہلے 1985 کے بعد سے اب تک پاکستان اور بھارت پانچ بڑے فائنلز میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اترے ہیں، جن میں تین پاکستان نے اور دو بھارت نے اپنے نام کیے ہیں۔

1985 میں آسٹریلیا میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں بھارت کو کامیابی ملی تھی، لیکن اگلے ہی سال 1986 میں شارجہ میں جاوید میانداد کے تاریخی چھکے نے پاکستان کو یادگار فتح دلوائی۔ 1994 میں ایک بار پھر شارجہ میں پاکستان نے بھارت کو 39 رنز سے شکست دی۔ 2007 میں جوہانسبرگ میں پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کھیلا گیا جہاں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 رنز سے ہرایا۔ دونوں ٹیموں کا آخری فائنل 2017 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہوا، جہاں لندن میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے عبرتناک شکست دی۔

یوں مجموعی طور پر کثیر ملکی ٹورنامنٹس کے فائنلز میں پاکستان کو 3-2 کی برتری حاصل ہے، جب کہ سہ ملکی ٹورنامنٹس میں بھی دونوں ٹیموں کا تین بار آمنا سامنا ہوا ہے جن میں سے دو بار پاکستان اور ایک بار بھارت نے کامیابی حاصل کی۔ اسی پس منظر میں کرکٹ شائقین اب کل کے فائنل کو تاریخ کا ایک اور یادگار باب سمجھ کر بڑی بے چینی سے منتظر ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان اور میں پاکستان پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی بھارت کو بھارت نے

پڑھیں:

وزیراعظم  شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر  پروفیسر محمد یونس کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال 

نیویارک (ویب ڈیسک)  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر  پروفیسر محمد یونس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی، جو انتہائی  خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے  ہوئی اور پاکستان بنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
 مزید براں دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارت، علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا.

وزیراعظم نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و ترقی جیسے مشترکہ مقاصد پر مبنی پاکستان بنگلہ دیش تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےعزم کا بھی اعادہ کیا۔
 اس موقع پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر نے باہمی سفارتی تعلقات میں بہتری  اور پاکستان کے کردار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے باہمی تجارت اور ثقافتی تعلقات کو بہتر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

پٹوار سرکل میں نجی افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس ؛عدالت کی ڈپٹی کمشنر کو 7روز میں متعلقہ آسامیاں پر کرنے کی ہدایت 

 دونوں رہنماؤں کے درمیان  دوستانہ اور گرم جوش انداز میں ہونے والی یہ ملاقات دونوں ممالک کی برصغیراور خطےکے استحکام اور لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ عزم کے لیے مل کر کام کرنے کی عکاس ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور بھارت کتنی بار فائنلز میں ٹکرائے اورکس کا پلڑا بھاری ہے؟
  • ایشیا کپ فائنل: پاکستان کا بدلے کا عزم، بھارت کی ہیٹ ٹرک کی تیاری
  • ایشیا کپ فائنل: پاکستان کے خلاف میچ میں ابھیشیک شرما اور ہاردک پانڈیا کی شرکت غیر یقینی
  • ایشیاء کپ 2025 کے فائنل سے پہلے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا بڑا بیان
  • ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت فائنل میں کتنی مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں؟
  • ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت فائنل میں کتنی مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں؟
  • ہم جانتے ہیں کہ فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں: سلمان آغا
  • ’ہمیں پاکستان سے بہتر ہونا ہے‘، بھارت نے بڑی ڈرون مشقوں کا اعلان کردیا
  • وزیراعظم  شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر  پروفیسر محمد یونس کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال