وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکا اور اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے،شیخ آفتاب احمد
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر و ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکا اور اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کو پاکستان کی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے، اقوام متحدہ میں بھارتی دہشت گردی کو واضح اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دنیا کے سب سے اہم فورم پر نہ صرف پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر کیا بلکہ ہر پاکستانی کی آواز کو عالمی سطح پر مؤثر طریقے سے پیش کیا۔
وزیراعظم خطاب انتہائی کامیاب اور تاریخی اہمیت کا حامل تھا، وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے ملاقات پاکستان کے اعتماد، دفاعی تعاون اور خارجہ پالیسی کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی۔ وزیراعظم کی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں سے خطے اور عالمی سیاست میں پاکستان کا کردار مزید مستحکم ہو گا۔(جاری ہے)
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے خطے کی سلامتی، دہشتگردی کے خاتمے، معیشت، سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبوں میں نئے دور کا آغاز ثابت ہوں گے۔
شیخ آفتاب احمد نے کہا پاکستان کی فوج نے ہندوستان کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا جس کے بعد پوری دنیا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ۔شیخ آفتاب احمد نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا موقف بہترین انذار میں پیش کرنے پر انہیں مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ میں شیخ آفتاب احمد پاکستان کی شہباز شریف
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ