آپ نے بہت اچھی تقریر کی، چینی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں شہباز شریف کی تقریر کی تعریف کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی کیانگ سے غیررسمی ملاقات کی۔ملاقات میں چینی وزیراعظم نے شہبازشریف کی تقریر کو سراہا اور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے بہت اچھی تقریر کی‘۔
وزیر اعظم شہباز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاک بھارت جنگ کے حوالے سے کہا کہ جنگ جیت چکے، بھارت کے ساتھ جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کا آغاز قرآن مجید کی آیات کی تلاوت سے کیا۔وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کی صدر کو 80ویں اجلاس کی صدارت پرمبارکباد دی، وزیر اعظم نے کہا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے مشکل ترین حالات میں اقوام متحدہ کی قیادت کی، انتونیو گوتریس کی جرات مندانہ قیادت قابل تعریف ہے۔
روس کے تیل پر انحصار کم کریں، ورنہ تجارتی معاہدہ مشکل ہوگا: امریکا کا بھارت کو انتباہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
پڑھیں:
باکو: وزیر اعظم شہباز شریف ترکیے کے صدررجب طیب اردوان اورآذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کررہے ہیں ،فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251109-08-33