اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر کے دوران مسلم ممالک کے ارکان کا واک آؤٹ، ہال خالی ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران مسلم ممالک کے رہنماؤں نے بائیکاٹ کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس، وزیراعظم کا مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے ورکنگ گروپ بنانے کا اعلان
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس جاری ہے، اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب سے پہلے ہی جنرل اسمبلی کا حال خالی ہوگیا، نیتن یاہو کے خطاب کے دوران ہال میں رہ جانے والے رہنماؤں نے بھی بھرپور احتجاج کیا ہے۔
⚡️BREAKING
Mass walkout of Foreign Delegations from the UN General Assembly Hall as Netanyahu takes the stage to Speak pic.
— Iran Observer (@IranObserver0) September 26, 2025
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی اب سے کچھ دیر بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے موقع پر تمام مسلم اور عرب رہنما جنرل اسمبلی میں واپس آ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ: اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب پر پاکستانی وفد کا واک آؤٹ
جنرل اسمبلی سے آج چین کے وزیر اعظم لی چیانگ، اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس بھی خطاب کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسرائیل اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس نیتن یاہو واک آؤٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس نیتن یاہو واک ا ؤٹ جنرل اسمبلی اقوام متحدہ نیتن یاہو واک ا ؤٹ کے خطاب
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن سے واپس نیویارک پہنچ گئے۔ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم بین الاقوامی پلیٹ فارم پر فلسطین اورمقبوضہ کشمیر کےمظلوموں کی آواز بنیں گے،دہشت گردی اور اسلامو فوبیا پر بھی بات کریں گے،ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے پاکستان پر تباہ کن اثرات بھی وزیراعظم کی تقریر کے اہم حصے ہونگے۔
وزیراعظم مشرق وسطیٰ میں قیام امن ،غزہ میں جنگ بندی اور مسئلہ فلسطین کے حل سے متعلق بھی پاکستان کا موقف واضح کریں گے۔
Post Views: 1