دہشتگردی میں شہید شہریوں کے لواحقین کی امداد 25 لاکھ کرنے کا بل پنجاب اسمبلی میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
دہشتگردی سے متاثر شہریوں کی امداد کا ترمیمی بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں پیش کیے گئے دہشتگردی سے متاثر شہریوں کی امداد کے ترمیمی بل 2025 میں شہید شہریوں کے لواحقین کی امداد 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ زخمی شہریوں کی امدادی رقم بھی 5 سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ اسمبلی میں پیش بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور بڑھتے اخراجات کے باعث امدادی رقم میں اضافہ کیا جائے اور ترمیمی بل کو فوری طور پر نافذ العمل کرایا جائے۔ رکن اسمبلی ایاز احمد نے ترمیمی بل پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پیش کیا جس کے بعد اسپیکر نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسمبلی میں پیش پنجاب اسمبلی کی امداد
پڑھیں:
قطر اور سعودیہ کا شام کے لیے 89 ملین ڈالر امداد کا اعلان
قطر اور سعودی عرب نے شام کے لیے یو این ڈی پی کے ساتھ 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔
فنڈز کا مقصد شام میں بنیادی عوامی خدمات کا تسلسل یقینی بنانا ہے، قطر و سعودی فنڈز کے ذریعے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔
مئی میں بھی قطر اور سعودی عرب نے شام کے سرکاری ملازمین کے لیے مالی تعاون کیا تھا۔
اپریل میں دونوں ممالک نے شام کے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر ورلڈ بینک کے واجبات ادا کیے تھے۔
Post Views: 1